کشمیرمیں جمعرات کی شام سے جمعتہ المبارک کی دوپہرتک موسم مجموعی طورپرخشک

وادی کے بالائی علاقو میں ہلکی برف باری اور بارشوں بعد سردی میں اضافہ

سری نگر//وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے جبکہ موسمیات نے 9فروری تک موسم خراب رہ سکتا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ دنوںکے برف وباراں کے بعد پوری وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 9 فروری تک موسم خراب رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیںان کا کہنا تھا کہ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی5.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.3 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی0.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم ردرجہ حرارت منفی14.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران منگل کے روز پوری وادی میں کچھ مدت کے لئے آسمان صاف رہا ہے جس دوران یہاں کھلی دھوپ نکلی ہے تاہم دن اور رات میں پھر ایک بار سردی محسوس ہوئی ہے ۔وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہے جس کا دور اقتدار بیس فروری کو ختم ہوگا اگرچہ اس چلہ کے دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے دوران ہونے والی برف زمین پر زیادہ دیر تک جمع نہیں رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری ہی واقع ہوتی ہے۔