snowfall in kashmir

وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

سرینگر //وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے اس دوران موسم ابر آلود رہنے کے نتیجے میں یہاںدرجہ حرارت میں بہتری ریکارڑ ہوئی ہے ۔ادھر ڈائر ایکٹر موسمیات سونم لوٹس نے بتایا دسمبر26،27اور 28کشمیرکے بالائی علاقوں میںدرمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کے ساتھ ساتھ جموں میں بارشوںکا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ادھر شبانہ برف باری کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ، گریز روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں دوران شب برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔شمالی کشمیر میں بعض علاقوں میں جمعرات کی صبح تک کم سے کم چار انچ برف جمع ہوئی تھی۔اس دوران ڈائر ایکٹر محکمہ موسمیات سونم لوٹس نے کہا وادی کشمیر کے درجہ حرارت میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں مزید بہتری آئی ہے انہوں نے بتایاآنے والے دنوں میں درجہ حرارت گرنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا26دسمبر کی شام سے وادی کشمیر میں موسم خراب ہونے کے ساتھ وادی کے بالائی علاقوں میںدرمیانے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوگی ۔انہوں نے بتایا تاہم کسی بڑی برف باری کا امکان نہیں ہے انہوں نے کہا27اور28دسمبر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا جس دوران جموں میں بارشیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا س مدت کے دوران لداخ اور گرگل میں بھی ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔خیال رہے وادی کشمیر میں جمعرات کے روز بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ چند میدانی علاقوں میں بارشیں ہو ئی ہے اور موسم ابر آلود رہا ہے ۔