مختلف مقابلوں میں میڈل جتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی۔ بڈگام کے کانہامہ ماگام میں تقریب
سرینگر//وادی کشمیر میں کھیل کود کی جانب بچوں کا خاصا رجحان دیکھنے کو مل رہاہے اس میں سب سے زیادہ چھوٹے بچوں کا جو کراٹی، تھیکانڈو، ووشو اور دیگر کھیلوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان بچوں کی تربیت کے لئے مختلف مقامات پرمختلف اسپورٹس اکیڈمیاں قائم کی جاچکی ہیں۔ جن میں مختلف ماہرین بچوں کو تیار کرتے ہیں۔ یہ بچے یوٹی اور قومی سطح پر میڈل حاصل کرتے ہیں۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع بڈگام اور بارہمولہ کے بیشتر بچوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ان بچوں کو کانہامہ ماگام میں اکٹھا کیاگیا اورکانہامہ ماگام میں نورالعین ٹرسٹ جموں وکشمیر کے ہیڈ کوارٹر پر ٹرسٹ کی جانب سے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنیاور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی جنہوں نے مختلف مقابلوں اور چمپئن شپ میں میڈل جیتے ہیں۔ تقریب میں فوج کی ٹو آر آر کے میجر راونک مہمان خصوصی تھے،کوچ اشفاق احمد وانی، ابرار الکبر کے علاؤہ نورلعین ٹرسٹ کے چیئرمین فیاض احمد میر اورماہر تعلیم اور دیگر شخصیات موجود تھیں انہوں نے ان بچوں کی عزت افزائی کی۔اس موقع پر مختلف شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ منشیات اور دوسرے جرائم سے دور رہ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ اس حوصلہ افزائی سے ایسے بچوں کو آگے بڑھنے کاحوصلہ ملے گا اور وہ زیادہ تر تعلیم کے علاؤہ کھیل کود میں اپنا لوہا منوا سکیں گے۔بچوں نے بھی کہاکہ انہیں انتہائی خوشی ہوئی کہ انہیں یہاں عزت افزائی کی گئی۔نورالعین ٹرسٹ کے چیئرمین فیاض احمد میر نے کہاکہ ان کی دلی تمنا ہے کہ ہمارے بچے اچھے شہری بنے اور خاص کر منشیات سے دور رہیں۔ان کا مزید کہناہے کہ وہ ایسے بچوں کو اسپوٹ دینے کے لئے تیار ہیں جن کے اندر صلاحیتیں موجود ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ معاشرے میں تمام بچے تعلیم اود کھیل کود میں اپنا لوہا منوائیں۔اور منشیات کے بڑھتے رجحان سے باز رہیں۔اگر اس مہم میں وہ کامیاب ہوئے تو ایک اچھے معاشرے کی تکمیل ہوگی۔










