VK Bidhuri

وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے ۔ آئی جی پی بردی

پولیس لوگوں کی پرامن زندگی کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے

سرینگر// آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے اتوار کے روز کہا کہ وادی کشمیر میں حالات کو موافق بنانے اور لوگوں کو پُرامن ، منشیات ، تشدد سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے پولیس سخت محنت کررہی ہیں ۔ پولیس افسر نے کہا کہ وادی کشمیر میںملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے اور مکمل امن کے قیام کیلئے پولیس، فورسز اور فوج مشترکہ کوششوں میں لگی ہوئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر، وی کے بردی نے اتوار کو کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے کہ لوگ اپنی زندگی پرامن طریقے سے گزاریں اور منشیات یا دہشت گردی کے خطرات سے دور رہیں۔بیساکھی کے موقع پر یہاں چھٹی پادشاہی گوردوارہ میں گلہائے عقیدت ادا کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی بردی نے کہاکہ جموں و کشمیر پولیس لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ہم منشیات کے استعمال اور دہشت گردی کے خلاف انتھک جدوجہد کر رہے ہیں اور یہ جنگ جاری رہے گی۔ کسی کو امن خراب کرنے یا نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘انہوں نے جموں و کشمیر کے امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہوار ہمیں اکٹھا کرتے ہیں اور ہم سب کو برکت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ پولیس افسرنے کہا کہ وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے اور مکمل قیام امن کیلئے فوج، پولیس اورفورسز مشترکہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔