18سے 20فروری تک رواں موسم میں بارشوں اور برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی
سرینگر // وادی کشمیر میں دن بھر کھلی دھوپ نکالنے کے باعث بہار کے موسم کا احساس ہو رہا ہے ۔ دن گرم ہونے کے چلتے بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا تاہم سرینگر میں منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرمحکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی کے بیچ 19فروری سے 20تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث بہار جیسا سماں لگ رہا تھا ۔خشک موسم کے چلتے شبانہ سردیوں کی لہر جاری ہے اوروادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا لیکن سرینگر میں منگل کو منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں درجہ حرارت پچھلی رات کے منفی 3.6 ڈگری سے ایک ڈگری سیلشس سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں پچھلی رات منفی 7.0 ڈگری کے مقابلے میں منفی 5.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پیشنگوئی کے بارے میں،محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ 17 فروری تک موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔انہوںنے کہا مجموعی طور پر 17 فروری تک خشک موسم کی توقع ہے،جس کے بعد 18 سے 20 فروری تک جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف یا بارش کا امکان ہے۔










