Nayeem Ul Haq

وادی کشمیر میں جاری خراب موسم کے بیچ اہلیان وادی کوایک بار پھر سردی کااحساس دلایا

مجموعی طور پر 17اپریل تک خشک موسم رہنے کی پیشگوئی ،18اور 19اپریل کو وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان

سرینگر// وادی کشمیر میں جاری خراب موسم کے بیچ اہلیان وادی کوایک بار پھر سردی کااحساس دلایا ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دوسرے اضلاع میں دوران شب بارشیں جبکہ سیاحتی مقامات گلمرگ ،دراس اور مژھل علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ۔کہیں علاقوں میں تیز ہوئوں کے نتیجے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ کہیں کہیں پر گرج چمکنے کے ساتھ ہلکی موسلا دار بارشیں بھی ہوئی۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے مجموعی طور پر 17اپریل تک خراب موسم رہنے کی پیشگوئی کرتے 18اور 19اپریل کو وسیع پیمانے پر بارشوں کے ایک اور مرحلے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے خراب موسمی صورتحال جاری ہے ۔ شبانہ بارشوں کے بعد اگر موسم میں کچھ حد تک بہتری آئی تاہم موسم ابر آلود رہنے کے باعث سرد ہوائیں دن بھر جاری رہی ۔بارشوں کے نتیجے میں موسم سرما جیسا احسا س دوبارہ لوٹ آیا ۔ بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کا تیز بہائو برھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔ ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں بارشوںکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ۔بارش میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 18اور 19 اپریل کو میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور کئی مقامات پر برفباری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کی رات سے 19 اپریل کی سہ پہر یا شام کے دوران گرج چمک کے ساتھ وسیع پیمانے پر بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 20 سے 25 اپریل تک موسم عام طور پر خشک رہے گا ۔ محکمہ مومسیات نے بتایا کہ کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش/برفباری کے ساتھ عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، چند مقامات پر 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔اس پیش گوئی کی روشنی میں، مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتظامی اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں، جب کہ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 12 اپریل سے 17 اپریل تک کھیتوں کا کام دوبارہ شروع کریں۔