snowfall in kahsmir

وادی کشمیر میں بھاری برف باری سے معمولات زندگی درہم و برہم

سری نگر//جموںو کشمیر میں سنیچر کے روز مسلسل دوسرے روز بھی میدانی و بالائی جبکہ جموں اور خطہ چناب میں بالائی حصوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بیشتر رابطہ سڑکوں سے برف ہٹایا گیا ہے جبکہ بالائی حصوں میں بحالی کا کام جاری ہے تاہم مسلسل برف باری بحالی کے کام میں رکاوٹ بن کر سامنے آرہا ہے۔وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانی والی سرینگر جموںو شاہراہ کے ساتھ ساتھ مغل روڑ اور سرینگر لیہہ شاہرائیں بند پڑی ہیں تاہم اکثر علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بھاری اور میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری سے معمولات زندگی درہم وبرہم ہو کر رہ گئے۔جبکہ جموں اور خطہ چناب میں بھی اچھی خاصی برف باری ہوئی ہے ۔اس دوران وادی کا جہاں ملک کے باقی حصوں کے ساتھ زمنی و فضائی رابطہ منقطع ہوگیا ہے وہیں وای کے دور افتادہ علاقے بھی اپنے اپنے ضلع صدر مقامات سے منقطع ہوگئے ہیں۔وادی میں خراب موسمی حالات کے باعث ہفتے کو فضائی ٹرانسپورٹ بھی ایک بار پھر متاثر ہو کر رہ گیاجس کو ذرائع کے مطابق بعد میں بحال کیا گیا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں دن گذرنے کے ساتھ ساتھ برف باری کا سلسلہ بتدریج تھم سکتا ہے اور 9 جنوری سے موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے۔تازہ موسمی صورتحال کے حوالے سے کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے الگ الگ تفصیلات روانہ کئے ہیں ۔اس دوران کرناہ سے پیر ذادہ سعید نے بتا یا علاقے کا رابطہ وادی کشمیر سے 5سے رز منقطع ہے جسکی وجہ سے علاقے کے لوگ طرح طرح کے مشکلات سے دور چار ہیں ۔انہوں نے بتایا یہاں علاقے میں سنیچر کے روز دن بھر یہاں برف باری کا سلسلہ جارہ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا علاقے کے بالائی علاقوں میں ایک فٹ سے ڈیڈ فٹ جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔نمائندے نے بتایا علاقے میں بجلی کا بحرانی صورتحال ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے سب ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ہے جبکہ بچے مختلف علاقوں میں زکام،بخار اور چھاتی کے بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا حاملہ خواتین کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مارچ تک سرینگریا کپوارہ میں رہیں کیوں کہ ہسپتال میں انس تھیزیا موجود ہے سادھنا ٹاپ پر 5فٹ برف جمع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔بانڈی پورہ سے نماندے احد رفیقی نے بتایا علاقے میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جا ری رہا ہے ۔ادھر گریز میں میں بھی اچھی خاصی برف باری ہوئی ہے تاہم سڑک کو قابل آمد رفت بحال بنایا گیا ہے ۔جبکہ یاںویکسین لگانے کا کام کاج جاری ہے ۔ضلع کے بیشتر علاقوں میںبجلی اورپانی کی سپلائی کو بحال کرنے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے فیاض حمید نے اطلاع دی ہے کہ علاقے میں ضلع کے بالائی علاقوں میں اچھی خاصی برف باری ہوئی ہے ۔جبکہ انتظامیہ دور دراز علاقوں میں بجلی اور رابطہ سڑکوں سے کو بحال کررہے ہیں جو رہ گی تھی ۔ادھر جنوبی کشمیر سے نمائندے تصدق رشید نے بتایا کولگام اور شوپیان کے بلائی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا تمام علاقوں میں سڑکوں کو قابل آمدرفت بنانے کے لئے اقدامات اٹھا ئے گیے ہیں انہوں نے بتایا بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی کو بھی بحال کیا گیا ہے ۔ادھر پلوامہ میں بھی بالائی علاقوں میں اچھی برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے جہاں انتظامیہ جگہ جگہ پر متحرک نظر آ ئے ہیں ۔وسطی ضلع بڈگام کے کئی دور افتادہ علاقوں میں ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ جنوبی ضلع کولگام کے اہربل، دندوڈ، کھل اور ڈی ایچ پورہ میں ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات نے بتااسری نگر میں 18 دسمبر کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب ک سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشپور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زائد از ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا.دریں اثنا وادی میں بھاری برف باری سے معمولات زندگی در و برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔ادھرموسم میں معمولی بہتری کے ساتھ ہی سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن جلد ہی دوبارہ شروع ہوگاخراب موسم کی وجہ سے تقریباً ایک درجن پروازیں منسوخ ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن جلد ہی دوبارہ شروع ہو جائے گا۔سری نگر کے ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ موسمی حالات میں بہتری کے بعد رن وے اور تہبند سے برف ہٹا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی ہوائی اڈے پر آپریشن شروع کر دیں گے۔محکمہ موسمیات نے 9جنوری کی صبح سے موسم کی صورتحال میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔