دل کے مرض سے بچنے کیلئے روزانہ ورزش ، طرز زندگی میں تبدیلی لانا بہت ضروری ۔ ماہرین امراض قلب
سرینگر//وادی کشمیر میںامراض قلب اور دل کادورہ پڑنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔یہاں تک کہ نوزائد بچوں میں بھی یہ بیماری پائی جارہی ہے خاص کر جنم سے ہی بچوں کے دلوںمیں چھید پایا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں میںبھی دل کی بیماریاں بڑھ رہی ہے ۔ اس ضمن میںنارائن ہسپتال جے پور اور کشمیر کلینک کی جانب سے ایک اقدام اُٹھایا گیا ہے اور کشمیر میں امرا ض قلب کے مریضوں کیلئے علاج و معالجہ کی سہولیات دستیاب رکھی گئی ہے۔کشمیری عوام کیلئے رعایتی قیمت پر بہتر علاج کے ساتھ ساتھ غریب مریضوں کیلئے مفت علاج کی خدمات کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پچھلے کچھ سالوں میں پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادی کشمیرمیں بھی امراض قلب کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ نوجوانوں میں ’’ہارٹ اٹیک‘‘کی ریٹ بڑھ گئی ہے جو کہ ایک تشویشناک بات ہے ۔ اس سلسلے میں نارائن گروپ آف ہسپتال اور کشمیر کلینک کے باہمی اشتراک سے یہاںکے مریضوں کو بہتر اور سستا علاج مہیا کرنے کی غرض سے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ اس ضمن میں آج سرینگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی کے اعلیٰ ڈاکٹروں نے شرکت کی جن میں ’’کارڈیالوجسٹس، پیڈریاٹک ، کارڈیو سرجن اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین امراض نے شرکت کی ۔نارائن ہسپتال کے ماہر کارڈیو سرجن ڈاکٹر سورب اور ڈاکٹر مالیا نے امراض قلب اور اس سے بچائو کے تدابیر نیز علاج و معالجہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ دل کے امراض کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم وادی کشمیر میں رہن سہن، طرز زندگی اور کھان پیان کا اس میں عمل دخل ہے ۔ا نہوںنے بتایا کہ دل کے امراض سے بچائو کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ لوگ طرز زندگی میں بدلائو لائیںاور روزانہ 15سے بیس منٹ تک ورزش کرنا اپنا معمول بنائیں ۔ زیادہ چربی اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ہر کسی مریض کیلئے آپریشن یا دوائی ضروری نہیں ہوتی ہے تاہم دل کے بیماریوں کی تشخیص ضروری ہے اور اگرآپریشن کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو یہ حتمی علاج کے طور پر اپنایاجانا چاہئے ۔انہوںنے بتایا کہ نارائن ہسپتال کے بانی ڈاکٹرشیٹی کا کہنا ہے کہ مریضوں کا علاج ہر ڈاکٹر کیلئے ایک خدمت ہونی چاہئے اور انسانیت کے جذبے سے کام کرنا چاہئے ۔ انہوںنے بتایاکہ ڈاکٹر شیٹی دنیا میں چند ایسی کارڈیالوجسٹ سرجنوں میں سے ہیں جو نوزائد بچوں کے دل کے آپریشن کرتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ہمارا مقصد کشمیری عوام کو معیاری علاج کم قیمت پر فراہم کریں۔ اس موقعے پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ غریب مریضوں کا مفت علاج کیاجائے گا اور بی پی ایل کنبوں کشمیر کلینک کے دروازے کھلیں رہیں گے ۔ تقریب میںسماج میں بہترین کاردکردگی خاصکر ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے بھی نوازاگیا ۔اس تقریب میں سماج سے تعلق رکھنے والے دیگر معزز افراد نے بھی شرکت کی جن میںڈاکٹر شکیل الرحمان، ڈاکٹر سراج الدین ماہرین امراض اطفال ، ڈاکٹر جنید کے علاوہ ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔










