سرینگر//وادی کشمیر سیاحوں کیلئے دنیا کی محفوظ ترین جگہ قراردیتے ہوئے ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کے خلاف جرائم کشمیر میں صفر شرح فیصدی ہے ۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں خاص کر دلی ، ممبئی اور کولکتہ میں سیاحوں کے خلاف جرائم کی شرح فیصدی سب سے زیادہ بتائی گئی ہے ۔ ریاست جموں و کشمیر میں سیاحوں کے خلاف جرائم صفر قرردیتے ہوئے ایک بین الاقوامی ادرے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیر دنیا کی وہ واحد جگہ ہے جہاں سیاحوں کو محفوظ ترین ماحول فراہم ہوتا ہے اور مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ بہت ہی اچھا برتائو کیا جاتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے بڑے شہروں دلی ، ممبئی اور کولکتہ ایسی جگہیں ہیں جہاں پر سیاحوں کے ساتھ بہت زیادہ جرائم پیش آتے ہیں جن میں سیاح خواتین کو جنسی ہراسانیوں کا سامنا، دھوکہ دیہی، سیاحوں کو لوٹنے کے واقعات قابل ذکر ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے سیاحتی مقامات میں سے صرف کشمیر ہی ایک ایسا خطہ ہے جہاں پر سیاحوں کے خلاف جرائم صفر فیصدی رہتا ہے ۔ واضح رہے کہ کشمیر دنیا میں سیاحتی نقشے پر اپنی مہمان نوازی اور خلوص سے مشہور ہے جہاں کے لوگ سیاحوں کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھتے ہیں جبکہ ان کی مہمان نوازی میں بھی کوئی کمی نہیں رکھی جاتی ۔ اس بات کا اظہار دنیا کی بڑی بڑی شخصیات نے دورہ کشمیر کے بعد اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کیا ہے ۔










