سری نگر//وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے شروع ہونے والی سخت گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں اہل وادی کو گرمی سے کافی حد تک نجات مل گیا ہے ۔کشمیر نیو زسروس کے مطابق وادی کشمیر میں مسلسل کئی روز سے گرمی کی تپش میں اضافے کے بعد اتوار کے روز صبح سویرے سے شام تک وقفے وقفے سے مختلف مقامات پر ہلکی بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اہل وادی نے گرمی سے کسی حد تک نجات پائی ہے ۔ جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اعجاز احمد نے بتایا صبح سویرے قریب7بجے پہلے بارش ہوئی جو قریب نصف گھنٹے تک جاری تھی انہوںنے بتایا اگر چہ اس طرح یہ بارش گرمی کو زیادہ کم نہیں کر سکا ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ کافی حد تک لوگوں نے یہاں راحت حاصل کی ہے ۔ اس دوران وادی کشمیر کے مختلف علاقوںملی جانکاری کے مطابق ہلکی بارشیں دن میں کئی بار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے12جولائی کو شدید بارشوں کی پیش گوئی کی تھی ۔خیال رہے وادی کشمیر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد لوگوں نے وادی سیاحتی اور صحت افضا مقامات کا رخ کیا ہے تاکہ لوگ اس گرمی سے بچ جائیں گے جبکہ گزشتہ کئی روز کے دوران یہاں کے ہر صحت افضا اور سیاحتی مقام پر لوگوں کی بھیڑ آئی تھی ۔محکمہ موسمیات نے 12جولائی یعنی آج بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔










