22 تا24اکتوبرخطہ پیرپنچال کے آرپار ابتر موسمی صورتحال

سری نگر//امسال قبل ازوقت کٹھن موسم سرماکابگل بجاتے ہوئے محکمہ موسمیات نے خبردارکیاہے کہ 22سے24اکتوبر تک جموں وکشمیر میں موسمی صورتحال ابتررہے گی جبکہ 23اکتوبر کوموسم انتہائی خراب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کشمیر،خطہ پیرپنچال اورلداخ کے میدانی علاقوں میں ہلکی لیکن بالائی علاقوں واونچے مقامات پردرمیانہ تا بھاری برف باری اورصوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں آندھی نماہوائیں چلنے کیساتھ ساتھ گرج چمک کیساتھ موسلاداربارشیں ہونے کاامکان ہے۔محکمہ ھٰذا نے خبردارکیاہے کہ بارشوں اوربر ف بار ی ہونے کے باعث سری نگرجموں قومی شاہراہ ،سری نگر لیہہ شاہراہ ،مغل روڑ اوردیگراہم شاہراہوں پر ٹرانسپورٹ سروس میں خلل پڑجائیگا جبکہ ہوائی ٹرانسپورٹ سروس بھی اثرانداز ہوگی ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترمیں تعینات ڈائریکٹر عہدے کے ذمہ دار ڈاکٹرمختار احمد نے 20اکتوبر 2021کوکشمیر ،جموں اورلداخ ڈویژنوں کے صوبائی کمشنروں کے نام ایک موسمیاتی ایڈوائزری ارسال کردی ۔انہوںنے جاری کردہ ایڈوائزری میں تینوں صوبائی کمشنروںکوخبردارکیا ہے کہ مغربی ہوائوں کی غیرمعمولی نقل وحرکت کے باعث جموں وکشمیراورلداخ میں 22اکتوبرکی شام سے 24اکتوبر تک موسم خراب رہے گا جبکہ23اکتوبر کوموسمی صورتحال کچھ زیادہ ہی اؓتررہنے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرکی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ 22،اکتوبر سے24،اکتوبر تک ،خطہ پیرپنچال اورلداخ کے میدانی علاقوں میں ہلکی لیکن بالائی علاقوں واونچے مقامات پردرمیانہ تا بھاری برف باری اورصوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں آندھی نماہوائیں چلنے کیساتھ ساتھ گرج چمک کیساتھ موسلاداربارشیں ہونے کاامکان ہے۔ماہرموسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے مزیدکہاہے کہ 23ا،اکتوبر کو کشمیر،وادی چناب ،خطہ پیرپنچال اورلداخ کے میدانی علاقوں میں ہلکی لیکن بالائی علاقوں واونچے مقامات پردرمیانہ تا بھاری برف باری ہونے کاقوی امکان ہے ،اورجن علاقوں ومقامات پردرمیانہ تا بھاری برف باری ہوسکتی ہے ،اُن میں گلمرگ ،پہلگام ،سونہ مرگ(زوجیلاپاس) ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ(گریز،تلیل وادی)،کپوارہ (مژھل ،کرناہ سیکٹر)،شوپیان ،قاضی گنڈتابانہال،دراس(گمری ،مینا مرگ)اورزانسکارشامل ہے ۔محکمہ موسمیات کی جاری ایڈوائزری میں کشمیر ،جموں اورلداخ کے صوبائی کمشنروں کوپیشگی مطلع کیاگیا ہے کہ بارشوں اوربر ف بار ی ہونے کے باعث سری نگرجموں قومی شاہراہ ،سری نگر لیہہ شاہراہ ،مغل روڑ اوردیگراہم شاہراہوں پر ٹرانسپورٹ سروس میں خلل پڑجائیگا جبکہ ہوائی ٹرانسپورٹ سروس بھی عارضی طورپر اثرانداز ہوگی ۔ساتھ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بارشیں اوربر ف باری ہونے کے نتیجے میں سری نگرجموں قومی شاہراہ اورسری نگرلیہہ شاہراہ کے خطرناک مقامات پر زمین کھسکنے ،مٹی کے تودے اورپتھر وچٹانیں گرآنے کااندیشہ لاحق رہے گا۔محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری میں مزیدبرآں یہ بھی کہاگیاہے کہ بارشوں اوربرف باری کے نتیجے میں بجلی اورپانی کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے ،نچلے علاقوںمیں جگہ جگہ پانی جمع ہوسکتاہے ،میوہ باغات کونقصان پہنچ سکتاہے اوردرجہ حرارت میں تیزی کیساتھ گرائوٹ آسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے مالکان باغات اورزمینداروں کومشورہ دیا ہے کہ وہ 22ا،کتوبر سے پہلے پہل اپنی فصلوں کوجمع کریں اورمیوہ جات کودرختوں سے اُتارنے کاکام بھی جلد مکمل کریں ،میوہ داردرختوںکی ضروری شاخ تراشی کریں،تاکہ برف باری ہونے پردرختوں کوزیادہ نقصان نہ پہنچے ۔عام لوگوںکوایڈوائزری میں یہ صلاح دی گئی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کودیکھ کرہی نقل وحمل یاسفرکریں ۔