Vidhi Kumar Bardi

وادی میں یوم آزادی کے کی تقریبات کے حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات

پولیس نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں ، حساس مقامات پر خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ آئی جی پی

سرینگر/وی او آئی//انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے سوموار کے روز کہا کہ وادی کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات کو احسن اور پر امن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے پولیس نے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کے ساتھ لوگوں کا تال میل کافی بہتر ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق آئی جی پی کشمیر وی کے برڈی نے پیر کو کہا کہ وادی بھر میں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے تمام ضروری سیکورٹی اور لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔پرتاپ پارک سرینگر میں ریہرسل پریڈ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی برڈی نے بتایا کہ تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل ڈرلز جاری ہیں۔ ان کے مطابق 15 اگست کو کثیر سطحی سیکورٹی حصار قائم کیا جائے گا اور حساس مقامات پر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ تقریبات پْرامن اور بخیر و خوبی مکمل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ جشن آزادی کے پروگرام بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے اختتام پذیر ہوں۔