hotest

وادی میں گرمی کی تپش سے اہلیان وادی کو شدید مشکلات کا سامنا

25جون سے موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ، بارشوں سے گرمی سے کچھ راحت ملے گی / محکمہ مومسیات

سرینگر / سی این آئی // وادی کشمیر میںجاری گرمی کی تپش کے چلتے سوموار کو مسلسل چوتھے روز بھی گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا اور سرینگر میں 34.6ڈگری سیلشس درج حرارت کے ساتھ ہی ایک اور گرم ترین دن ریکار ڈ کیا گیا ۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 48گھنٹوں میں موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریائوں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی ۔ سی این آئی کے مطابق جہاں ماہ جون میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں سوموار کو ایک اور گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔ سوموار کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 34.6ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 33.5ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور جموں میں بھی 36.6ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے 25جون سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔اسی دوران شدت گرمی کی تپیش سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی طرف سے ندی نالوں اور دیائوں کا رخ کیا جاتا ہے اور گرمی سے راحت پانے کیلئے وہ تیراکی کا بھی مزہ لیں رہے ہیں ۔