سرینگر//کورونا وائرس کی دوسری لہر کے چلتے جموں کشمیر میں دوروز ہفتہ وار کورونا کرفیو کے بعد سوموار کووادی کے تمام علاقوں میں معمول کی زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ آئی ۔ دکانیں کھل گئی جبکہ سڑکوںپر ٹریفک بھی رواں دواں تھاجس کے نتیجے میں بازار وں میں رونق لوٹ آئیں ۔ نمائندےکے مطابق جموں کشمیر کے بیشتر اضلاع میں کورونا کرفیو کے دو دن بعد سوموار کو معمول کی زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ آئیں ۔ سوموار سے جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بحال ہوئی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر رواں دواں تھا ۔سوموار کی صبح سے ہی شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر اضلاع میں ایس او پیز پر عملدر آمد کے بیچ دکانیں کھل گئی جبکہ ساتھ ہی سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حمل بحال ہونے کے ساتھ ہی رونق لوٹ آئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں بھی لوگوں کی بھاری بھیڑ امڈ آئی جبکہ سڑکوںپر ٹریفک بھی رواں دواں تھا ۔ادھر وادی کے شمال و جنوب میں کاروبار بحال ہوا اور دکانیں کھول دی گئیں۔وادی کے تمام اضلاع میں سوموار کی صبح سے ہی تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی جبکہ سڑکوںسے ٹریفک کی نقل و حمل بھی رواں دواں تھی ۔ ادھر انتظامیہ کی جانب سے اتوار کو ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا جس میںکہا گیا کہ جموں کشمیر کے 16اضلاع جن میں جموں ، کھٹوعہ ، سانبہ ، پونچھ ، راجوری ، اور ادھم پورہ، کشتواڑ ، ریاسی ، کے علاوہ کشمیر صوبے سے اننت ناگ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، بارہمولہ ، گاندربل ، پلوامہ ، کولگام اور شوپیان شامل ہے میں ہفتہ وار کرفیو کا نفاذ اب نہیں رہے گا اور تمام باہری سرگرمیاں ہر دن صبح کے 7بجے سے شام کے 7بجے تک جاری رہے گی ۔










