کشمیروادی میں سیاحت عروج پراپنی وقت کی مایاناز ادا کاروں نے بھی سیر وتفریح کے لحاظ سے جموں وکشمیر کوہی منتخب کیاہے اور وادی کشمیرکوجنت بے نظیرقرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیروارد ہونے ساتھ ہی انہیں ماضی کی یاد تازہ ہوئی ملک کے عوام کوچاہئے کہ وہ سیروتفریح کے لئے کشمیرکا رُخ ضرور کریں ۔واد ی کشمیر میں ان دنوں سیاحت چھائی ہوئی ہے ملکی غیرملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ہردن واردکشمیر ہورہی ہے ۔ہوٹلوں ریسٹورنیٹوںہاو س بوٹوں میں ٹہرنے کی جگہ نہیں ہے ہر دن سینکڑوں کی تعداد میںسیاح بکنگ کرنے کے لئے ہوٹلوں، ریسٹوریٹوں ،ہاوس بوٹوں اور ٹیور اینڈٹراول مالکان کے ساتھ رابطہ کررہے ہیں اورپوری طرح سے وادی کشمیرمیں سیاحت اپنے شباب پرہے ۔ملک کی اہم ترین اداکارائی جن میں آشا پارک ،وحیدہ رحمان ا ورکئی اداکار شامل ہیں نے بھی سیروتفریح کے لئے وادی کشمیرکو ہی چنا۔کشمیروارد ہونے کے بعد اداکاروں نے وادی کشمیر کو جنت بے نظیر قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں سیرو تفریح کاشوق رکھنے والوں کو وادی کشمیر کا رُخ کرنا چاہئے یہاں سکون مہمان نوازی اور دل فریب مناظر ان کا شدت کے ساتھ انتظاکررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وارد کشمیرہونے کے ساتھ ہی انہیں ماضی کی بھی یاد ستانے لگی جب وادی کشمیر میں اکثر و بیشتر فلموں کی عکس بندی ہوا کرتی تھی او رموجودہ اداکاروں پروڈوسروں ڈائریکٹروں کوچاہئے کہ وہ فلموں کی عکس بندی کے لئے وادی کشمیرکوچنے تاکہ جہاں سیاحت کوفروغ ملے گا وہی بہترین فلموں کی عکس بندی ہوگی جنہیں دنیامیں سینما میں پسندکریگے ۔










