Dry Vegitables

وادی میں خشک سبزیوں کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ

سرینگر/// وادی میں سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی خشک سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے ۔ دکاندار اور ریڈہ بان سے کوئی باز پُرس نہ ہونے کے نتیجے میں خشک سبزیوں کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ کیا ہے اور وہ اپنے من مانی قیمتوں پر ان چیزوں کو فروخت کرتے ہیں ۔وادی میں سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی خشک سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور سب سبزیوں کی نرخ کیلئے سرکار کی طرف وئی کوئی قیمت مقرر نہ کئے جانے کے نتیجے میں تاجر اور دکانداروں نے لوٹ مچادی ہے ۔ لوگوں نے الزام ہے کہ متعلقہ محکمہ ہاتھ پر ہاتھ درے بیٹھا ہے جس کی وجہ سے گراں بازاری عروج پر ہے اور دکاندار کھلے عام اپنے شرائط اور قیمتوں پر اشیاء کو فروخت کرتے ہیں ۔مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آیا ہے جبکہ وادی میں سبزی اور میوہ فروشوں نے عام آدمی کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے گراں بازاری آسمان کو چھو رہی ہے اور سردی کے باوجود خریداروں کے پسینے چھوٹ رہے ہیں ۔لوگوں کے مطابق عام آدمی کے مہنگائی کے ساتھ نبردآزما ہونے کا آغاز ہوا ہے کیونکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش رباء اضافہ ہونے کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔ نمائندے کے مطابق محکمہ امور صارفین کی غفلت شعاری کے نتیجے میں سرینگر سمیت وادی کے دوسرے قصبہ جات میں دکانداروں نے لوٹ کھسوٹ کا بے تحاشا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔شہر سرینگر میں سبزی و مرغ فروش صارفین کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔بازاروں میں چیکنگ اسکارڈوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے سبزی و مرغ فروش من مانیوں پر اتر آئے ہیں اور وہ منہ مانگی قیمتوں پر مختلف قسم کی سبزیاں اور مرغ فروخت کر رہے ہیں ۔