ندی نالوں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باوجود پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے بجلی کٹوتی کا سلسلہ شروع کرنے پر عوامی حلقوں نے حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ رواں برس کے ساتویں مہینے سے ہی اگر بجلی کی یہ صورتحال ہے تو جھاڑے کے موسم میں بجلی کی صورتحال کیاہوگی ۔پاور ڈیولپمنٹ دیپارٹمنٹ کی جانب سے رواں برس کے دوران وادی کے اطراف واکناف میں بجلی نظام کوچست درست کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہے اور درجنوں علاقوں میں ناقص بجلی نظام کے باعث حادثات رونماء ہونے کے امکانات بھی موجود ہے ۔عوامی حلقوں نے صوبائی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ جھاڑے کاموسم شروع ہونے سے پہلے وادی میں بجلی کے نظام کودرست کرنے کے خاطر اقدامات اٹھائے ۔ وادی کے اطراف واکناف سے لوگوں نے شکایتیں کرنا شروع کردی ہے اور عوامی حلقوں کاماننا ہے کہ جموںو کشمیرکے ندی نالوں دریاؤں میں پانی کی سطح ہنوز برقرار ہے اور بجلی کی پیداوار میں بھی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے تاہم پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے وادی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کٹوتی کاسلسلہ شروع کیاگیاہے جبکہ کئی علاقوں میں صرف فیس وصول کرنے کیلئے چند منٹوں تک بجلی بحال کی جاتی ہے اور پھر منقطع کرکے اس سے دوبارہ بحال کرنے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق اگر موسم گرما میں بجلی کی کٹوتی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ہائیڈل پروجیکٹوں میںبجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے کمی نہیں اور پی ڈی ڈی محکمہ نے کٹوتی کاسلسلہ شروع کیاہے تو اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جھاڑے کے موسم میں وادی کے بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی بری طرح سے متاثر ہو گی اور لوگوں کوپریشانیوں کاسامنا کرناپڑیگا۔ عوامی حلقوں کے مطابق پی ڈی ڈی محکمہ کوچاہئے کہ اس بات کی وضاحت کرے کہ کس بات کی بناء پر بجلی کٹوتی بیشتر علاقوں میں رو کی گئی ہے او ہائی ٹینشن لائنوں کی مرمت کرنا مطلوب ہے تو ان علاقوں کی نشاندہی کی جاتی تھی لوگو ں کے مطابق متواتر کئی علاقوں سے بجلی منقطع کی جاتی ہے اور صارفین کوگھنٹوں بجلی بحال ہونے کاانتظار رکنا پڑتاہے ۔لوگوں کایہ بھی ماننا ہے کہ رواں برس کے دوران ابھی تک پی ڈی ڈی محکمہ نے ہائی ٹینشن لائنوں ٹرانسفارمروں بجلی کے کھمبوں کی مرمت یاتبدیل کرنے کی کارروائیاں عمل میں نہیں لائی ہے بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام بری طرح سے درہم برہم ہوچکاہے اور حالیہ بارشوں تیز آندھی چلنے سے یہ نظام مزید ابتر ہوگیاہے اور پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے دور دراز علاقوں میں کام چلاؤ کی جوکارروائیا ںعمل میں لائی گئی ہے وہ ناقا بل برداشت ہے بوسیدہ کھمبوں باریک ہائی ٹینشن لائنوں کے زریعے عوام کوجوبجلی فراہم کرنے کاسلسلہ شروع کیاگیاہے وہ خطروں سے بھرا ہے اور محکمہ کوچاہئے کہ جھاڑے کاموسم شروع ہونے سے پہلے ہی وادی کے شہروں قصبوں اور دور دراز علاقوں میں بجلی کے نظام کودرست کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ سردیوں کے ایام میں ناقص بجلی نظام کی وجہ سے صارفین کوجن مشکلوں کاسامنا کرناپڑتاہے ان سے انہیں چھٹکارا مل سکے ۔










