بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے جہاںسنگین رُخ اختیار کیاہے وہی عوامی حلقے سوال اُٹھارہے ہیں کہ انتظامیہ کومتحرک کرنے کے دعوؤں کے باوجو د بجلی کی عدم دستیابی پینے کے پانی کی قلت سڑکوں کی خستہ حالت طبعی سہولیت کافقدان کیاوادی کشمیرکے لوگوں کامقدر ہے یاسرکار کو کام کاج چلانے میں خامیاں ہے جسکے نتیجے میں عوام ہی مصائب ومشکلات سے دو چار ہیں ۔صوبہ کشمیرکے اطراف وکناف میں لوگ مشکلات کابار بار اظہار کررہے ہیں اور سرکار سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اولین فہرست میں انہیں وہ تمام سہولیات فراہم کی جائے جن کے وہ حقدار ہیں ۔سرکار کادعویٰ ہے کہ تعمیراتی پروجیکٹوں کوپائے تکمیل تک پہنچانے اور لوگوں کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اداروں کومتحرک کر دیاگیااور بجٹ کاایک تہائی حصہ بھی اداروں کو فراہم کیاگیاہے تا ہم اس کے باوجودبیشترعلاقوں میں لوگ طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جھاڑے کے موسم نے ابھی دستک نہ دی کہ وادی کے اطراف واکناف میں لوگ بجلی کی کٹوتی کا انکشاف کررہے ہیں اور شہرسرینگر کے کئی علاقوں میں بھی بجلی کئی گھنٹوں تک منقطع رہتی ہے، جبکہ بوندھا باندھی ہونے کے ساتھ ہی کئی علاقوں کی بجلی منقطع کی جاتی ہے جبکہ پی ڈی ڈی محکمہ کادعویٰ ہے کہ ہائی ٹینشن لائنوں کی مرمت گرڈ اور رسیونگ اسٹیشنوں کووسعت دے دی گئی ہے بجلی کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے ہربہتر اقدامات اٹھائے گئے ہیں مگریہ بات اظہرشمس ہے کہ شہرخاص کے بیشتر آبادی معامولی بوندھا باندھی ہونے کے ساتھ ہی گھپ آندھیرے میں ڈھوب جاتی ہے یہ نقص کہاہے پی ڈی ڈی محکمہ اس بارے میں لب تراشی کرنے سے گریزکررہی ہے سڑکوں کی خستہ حالت نے سنگین رُخ کردیاہے آر اینڈبی پی ایم جی ایس وا ئی اور دوسرے ادروں کی جانب سے سڑکوں کی مرمت میگڈم کے تمام دعوے بے بنیاد ثابت ہوئیں۔ طبعی سہولیت کے فقدان نے بیماروں کو اس قدر مایوس کردیاہے کہ وہ سرکاری اسپتالوں کورُخ کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔سرکاری اسپتالوں میں جواب دیہی ختم ہوگئی ہے اور پرائیویٹ کلنکوں پرڈاکٹر اپنی خدمات انجام دینے میںکوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔قلت آب نے سنگین رُخ کیا ہے بار بار نشاندہی کرنے کے باوجود جل شکتی محکمہ اپنی خامیوں کودور کرنے کے لئے تیارنہیں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کانظام پوری طرح سے درہم برہم ہوچکاہے اور یہ ادارہ لوگوں کوپینے کاصاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہے اور مستقبل میں بھی اس سے کسی بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی ۔عوامی حلقے لیفٹننںٹ گورنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اداروں کومتحرک کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پرکارروائیاں عمل میںلانے کی اشد ضرورت ہے ۔اعلانات تو ہورہے ہیں تاہم زمینی سطح پران اعلانات پرعمل در آمد کرانے کے لئے کارروائیاں عمل میں لانے کی اشد ضرور ت ہے تب جاکروادی کشمیرکے لوگوں کوبجلی پانی طبعی سہولیات اورسڑکوں کی خستہ حالت سے نجات مل پائے گی ۔










