Principal Secretary YSS declares inter-district UT level tournament open-10-1

وائی ایس ایس کرکٹ کپ ،پرنسپل سیکرٹری نے انٹر ڈسٹرکٹ یو ٹی لیول ٹورنامنٹ کو اوپن کرنے کا اعلان کیا

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے 19 ضلعی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، تقریباً 200 اہلکار تعینات ہیں

سرینگر //یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے پرنسپل سیکرٹری الوک کمار نے منگل کو یہاں کشمیر یونیورسٹی گراؤنڈ میں کرکٹ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کپ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں بالخصوص طلباء کھلاڑیوں کیلئے کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر پورے محکمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محکمہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً منعقد کئے جانے والے کوچنگ کیمپوں اور ٹورنامنٹس میں ان کی فعال شرکت سے یو ٹی کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس قسم کے کھیلوں کے ٹورنامنٹس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کو اگلے درجے تک لے جائیں گے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ نوجوان کھیلوں کے شایقین کو ان کی پسند کے کھیل میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے ہر سطح پر مدد ، حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا’’ مقابلے کا احساس پیدا کرنے اور ان کھیلوں کے مقابلوں کو مزید دلچسپ اور پُر جوش بنانے کیلئے وائی ایس اینڈ ایس ڈیپارٹمنٹ وائی ایس ایس کپ کے تحت پہلی پوزیشن کیلئے 50 ہزار روپے ، دوسری پوزیشن کیلئے 30 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کیلئے 20 ہزار روپے کے نقد انعامات دے رہا ہے‘‘ ۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز حلف برداری سے ہوا ۔ حلف ایتھلیٹس کے منصفانہ کھیل کی نشاندہی کرتا ہے ، جو بغیر کسی بدتمیزی کے ، احترام کے ساتھ مقابلے کیلئے کھڑے ہوتے ہیں ۔ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ کی طالبات اور دی ملنگس بینڈ کے فنکاروں کی طرف سے ایک رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔ جوائینٹ ڈائریکٹر وائی ایس اینڈ ایس کشمیر بشیر احمد نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ سے متعلق تفصیلات پیش کیں ۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں رجسٹرار یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر نثار احمد ، ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن کشمیر یونیورسٹی پروفیسر شوکت احمد ،ڈی وائی ایس ایس او سرینگر بلبیر سنگھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کے یو توصیف احمد ، کئی دیگر سینئر افسران اور سینکڑوں کھیلوں کے شائقین نوجوانوں نے شرکت کی ۔