وائٹ کالر دہشت گردی ماڈیول کے انکشاف کے بعد حفاظتی اقدامات

وائٹ کالر دہشت گردی ماڈیول کے انکشاف کے بعد حفاظتی اقدامات

گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لاکروں کا معائنہ

سرینگر / سی این آئی // دہلی دھماکے اور وائٹ کالر دہشت گردی ماڈیول میں اسلحہ اور گولہ بارود کی بازیابی کے بعد بڑھے ہوئے حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر حکام نے اننت ناگ کے سرکاری میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لاکروں کی جانچ کی مہم چلائی۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں حکام نے ایک سرکاری میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لاکروں کی جانچ کی مہم چلائی ۔ حکام نے کہا کہ یہ دہلی کے حالیہ دھماکے اور وائٹ کالر دہشت گردی کے ماڈیول میں اسلحہ اور گولہ بارود کی بازیابی کے بعد بڑھے ہوئے حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ شفافیت، جوابدہی، اور اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کے مناسب استعمال کو یقینی بنانے کے کیلئے ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں چلائی گئی تھی، جہاں سے اس ماہ کے شروع میں ڈاکٹر عدیل راتھر کے لاکر سے ایک AK-47رائفل برآمد ہوئی تھی۔ ڈاکٹر کی گرفتاری کے نتیجے میں وائٹ کالر دہشت گردی کے ماڈیول کا پردہ فاش ہوا، جس میں کئی ڈاکٹر شامل تھے، اور تقریباً 2900 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اننت ناگ پولیس نے اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر جی ایم سی اسپتال میں لاکروں کا مکمل معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران، غیر دعویدار لاکروں کی نشاندہی کی گئی اور اسپتال کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی قسم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کریں۔