سرینگر//جنگلی جانوروں کا بستیوں کی طرف رُخ کرنے کاسلسلہ ہنوز جاری ،جنگلی جانوروں کوقابوکرنے لوگوں کو ان سے بچانے کے لئے وائلڈ لائف محکمہ کے پاس افرادی قوت اور درکار سامان کی شدیدقلت ،شمالی کشمیرکے تین اضلاع میں وائڈلائف محکمہ کے پاس صرف 60ملازمین دستیاب ہے جبکہ ان تین اضلاع میںجنگ جانوروں کوقابو کرنے لوگوں کوراحت پہنچانے کے لئے 5سو کے قریب ملازمین کی ضرورت ہے۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں پانچ سالہ لڑکی کی تیندوے کے ذریعے ہلاکت کے واقعے کے بعد وائلڈلائف محکمہ سرخیوں میں ہے اگرچہ وائلڈلائف محکمہ کے اس واقعے کے بعد نصف درجن کے قریب تیندوںرینچوں کو قابو کرلیاگیاتاہم اس بات کاانکشاف ہوا کہ وائلڈ لائف محکمہ وادی کشمیر لوگوں کوجنگی جانوروں سے نجات دلانے کی اہلیت کے قابل نہیں ہے نہ صرف محکمہ کے پاسدرکار سامان کی قلت موجود ہے بلکہ افرادی قوت نہ ہونے کے برابرہے۔شمالی کشمیرے تین اضلاع بانڈی پورہ ،بارہمولہ اورکپوارہ مں وائلڈلائف محکمہ کے پاس صرف 60ملازمین دستیاب ہے اور ایک طرف گریز ایک طرف اوڑی ٹنگڈارکرناہ جیسے دوردرازعلاقے بھی وائلڈلائف کے تحویل میں آتے ہے ۔شمالی کشمیر میں جنگی جانوروں کے تحفظ اور لوگوں کوان کے حملوں سے بچانے کے لئے وائلڈلائف محکمہ کے پاس کم سے کم پانچ سو کے قریب ملازمین کی ضرورت ہے جبکہ ملازمین کوایک جگہ سے دوسری جگہ آنے جانے کے لئے دس گاڑیاں بھی ہونی چاہئے تھی جوفی الوقت وائلڈ لائف محکمہ کے پاس دستیاب نہیں ہے ۔جنگلی جانوروں کوقابو کرنے کے لئے شمالی کشمیرمیں وائلڈلائف محکمہ نے نیڈبیس پرڈیڑھ سو سے زیادہ افرادکی خدمات حاصل کی تھی تاہم پچھلے چھ ماہ سے وائلڈلائف محکمہ نے ان ڈیڑھ سوافراد میں سے ایک سو کے قریب افرادکونکال دیاہے اور محکمہ وائلڈلائف میں تعینات افسروں اور ان کے ماتحت عملے نے 25-30نیڈ بیس پرکام کرنے والے ان افرادکی خدمات حاصل کی ہے جویاتوان کے نزدیکی رشتہ ر ہے یاپھرمنظور نظر اس بات کابھی انکشاف ہواہے کہ نیڈبیس پرکام کرنے والوں کوشمال کشمیرمیں وائلڈلائف محکمہ کے ایک ملازم نے ایسے نوجوانوں سے 20-25ہزارروپے وصو ل کیے ہے جنہیں نیڈ بیس پراپنی خدمات وائلڈلائف محکمہ میں انجام دینے کی اجازت دے دی گئی ہے وائلڈلائف محکمہ کے ایک سینئرافسرنے اپنانام مخفی رکھنے کی شرط پرکہاکہ شمالی کشمیرمیں نیڈبیس پرکام کرنے والوں کے ساتھ بڑے پیمانے پرناانصافی کی گئی ان ہی نیڈبیس پرکام کرنے والوں کواپنی خدمات جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی جنہوںنے ایک رینج افسر کاجیب گرم کرلیااور مزکورہ سرینج افسرنے وائلڈلائف محکمہ کے اعلیٰ افسرا ن کوبھی شیشے میںاتاردیاہے ۔افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے شمالی کشمیرمیں آئے دن جنگلی جانور بستیوں کورُخ کرتے ہے جسکی وجہ سے لوگوں پرحملے ہورہے ہے اور وہ مویشیوں کوبھی نیوالہ بنارہے ہے ۔










