dooran

وائلڈ لائف محکمہ نے واری پورہ کنڈ کولگام میں ریچھ کو زندہ پکڑا لیا

لوگوںنے راحت کی سانس لی، مزید جنگلی جانوروں کو پکڑنے کا کیا مطالبہ

سرینگر///ضلع کولگام میں لوگوں کو پریشان کرنے والے ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف نے زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جس کے نتیجے میں مقامی لوگوںنے راحت کی سانس لی۔ ریچھ گزشتہ کئی ہفتوں سے علاقے میں آوارہ گھوم رہا تھا جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوچکے تھے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے واری پورہ کنڈ علاقے میں محکمہ جنگلی حیات نے ایک کالے ریچھ کو زندہ پکڑ لیا۔وی او آئی نمائندے غلام نبی کھانڈے کے مطابق علاقے میں کالے ریچھ کے بارے میں اطلاع ملنے پر، ڈورو اور دیوسر کنٹرول روم کے ماہرین کی ایک ٹیم کو کالے ریچھ کو پکڑنے کے لیے علاقے میں بھیجا گیا۔وائلڈ لائف وارڈن بجبہاڑہ سہیل احمد کی ہدایت پر واری پورہ گاؤں میں جال بچھا دیا گیا تھا اور آخر کار ریچھ کو بغیر کسی نقصان کے پکڑ لیا گیا۔انچارج وائلڈ لائف کنٹرول روم رینج ڈورو اور دیوسر امتیاز احمد نے بتایا کہ پکڑے گئے جانور کو بعد میں اس کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا جائے گا۔