ٹیرف پر ٹرمپ کا یوٹرن! کئی مصنوعات پر درآمداتی ٹیکس میں راحت دینے کا فیصلہ، تبدیلی پیر سے ہوگی نافذ

نیوکلیئر تنصیبات کی تباہی پر ایران کا ردعمل کمزور رہا : ٹرمپ

واشنگٹن /ایجنسیز// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر بمباری کا ردعمل بہت کمزور تھا۔ ایران کی طرف سے داغے گئے 14 میزائلوں میں سے 13 کو مار گرایا گیا ہے۔ ٹرمپ نے امریکہ کو حملوں کے بارے میں جلد مطلع کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا اور ایران کے حملے میں بہت کم نقصان ہوا۔ٹرمپ نے امن کی کوششوں پر امیر قطر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ نے ایران میں جن مقامات پر حملہ کیا تھا وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ٹرمپ نے سوشل پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران میں ہم نے جن مقامات کو نشانہ بنایا وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہر کوئی اسے جانتا ہے۔ صرف جعلی خبریں ہی حالات کو کم از کم کرنے کی کوشش میں اس کے خلاف دعویٰ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ تنصیبات بہت اچھی طرح سے تباہ ہو گئی ہیں!امریکی صدر نے میڈیا اداروں پر الزام لگایا کہ وہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات کے مکمل طور پر تباہ نہ ہونے کا بتاکر جھوٹ بول رہے اور اپنے اعتبار میں کمی لا رہے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے امریکی تاریخ میں B-2 سٹیلتھ بمباروں کے ذریعے کیے گئے سب سے بڑے آپریشن میں 75 ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے 182 ٹن سے زیادہ دھماکہ خیز مواد سے ایرانی جوہری مقامات پر بمباری کی ہے۔ آپریشن صرف 25 منٹ تک جاری رہا۔ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات کی جس میں ایران کی جانب سے قطر میں العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے پر بات چیت کی گئی۔