کشمیری پنڈت مستقل واپسی نہیں چاہیں گے

نیشنل کانفرنس لوگوں کی بات کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتی

پارٹی ورکران و کارکنان خدمت کیلئے اپنے آپ کو ہر وقت وقف رکھیں / ڈاکٹر فاروق

سرینگر // نیشنل کانفرنس اور اس کی پُرخلوص قیادت نے روز اول سے ہی عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھا ہے اور ہمیشہ اس بات میں یقین رکھا ہے کہ سرداری عوام کا حق ہے اور یہ جماعت آج بھی اسی اصول پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے ۔ نیشنل کانفرنس ہر حال میں لوگوں کی ایک مضبوط آواز رہی ہے اور آج بھی لوگوں کی بات کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتی ہے۔ سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی رہائش گاہ واقع گپکار روڑ میں جموں و کشمیر اور لداخ کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عوامی وفود، معزز شہریوں،پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کیساتھ ایام عید اور آج ملاقات کے دوران کیا۔ اس دوران پارٹی کے نائب صدر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی موجود تھے۔ دونوں لیڈران نے تمام ملاقی ہونے والوں کو عید کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ذی الحج کے مقدس مہینے اور عید قربان کے طفیل جموں وکشمیر کے عوام کو خوشحالی، فارغ البالی ، تعمیر وترقی اور فتح و نصرت نصیب ہو۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی لیڈران، ممبرانِ اسمبلی اور عہدیداران کو تاکید کی کہ وہ خدمت خدمت کیلئے اپنے آپ کو ہر وقت وقف رکھیں کیونکہ عوام کے ساتھ سے ہی پارٹی کی مضبوطی اور بالادستی کا راز مضمر ہے۔