پی ڈی پی کے تمام ارکان اسمبلی نئے،عآپ رکن پہلی بار اسمبلی میں
سرینگر//نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے منتخب ممبران اسمبلی میں50فیصد سے زائد نئے چہرے ہیں جبکہ پی ڈی پی کے تمام ارکان اسمبلی پہلی مرتبہ ایوان اسمبلی کا رخ کریں گے۔ وادی میں22جبکہ جموں میں29امیدوار پہلی بار اسمبلی میں جائے گے۔جموں کشمیر میں حکومت سازی کے بعد90رکنی ایوان اسمبلی میں51نئے چہرے بھی نظر آئیں گے۔ نئے چہروں میں بیشتر ایسے ممبران اسمبلی ہے جنہوں نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں کامیابی درج کی ہے۔نئی اسمبلی نئے اور تازہ دماغ و تجربہ کار سیاستدانوں کا مرکب ہوگی۔ نیشنل کانفرنس کے42ممبران اسمبلی میں50فیصد ممبران پہلی بار اسمبلی کا رخ کریں گے جن کی تعداد24 ہے۔کانگریس کے6ممبران اسمبلی میں بھی2نئے چہرے شامل ہیں جن میں وادی سے ایک اور جموں سے ایک رکن اسمبلی شامل ہیں۔بی جے پی کے15ممان اسمبلی بھی پہلے بار ایوان کا رخ کریں گے جبکہ پی ڈی پی کے3ارکان، عوامی اتحاد پارٹی اور عام آدامی پارٹی کے ایک ،ایک ممبران اسمبلی کے علاوہ5آزاد امیدوار بھی شامل ہے۔سرینگر ضلع کی8میں سے3نشستوں پر نئے چہر?ں نے کامیابی درج کی ہے جو کہ تمام نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھتے ہیں۔ لالچوک نشست پر نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر پہلے بار الیکشن لڑ رہے شیخ احسان پردیسی نے سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے امیدوارر محمد اشرف میر کو شکست دی جبکہ چھانہ پورہ نشست پر نیشنل کانفرنس امیدوار مشتاق احمد گورو نے بھی اپنے پہلے ہی انتخاب میں اپنی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر سید الطاف بخاری کو ہرادیا۔حضرت بل نشست پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار سلمان علی ساگر نے اپنے نزدیکی مدمقابل پی ڈی پی کی خاتون امیدوار اور سابق وزیر آسیہ نقاش کو میدان سے باہر کیا۔بڈگام ضلع کی5نشستوں پر ایک نئے امیدوار نے میدان مارا۔نیشنل کانفرنس کے امیدوار سیف الدین بٹ نے پی ڈی ایف سربراہ اور سابق امیدوار حکیم محمد یاسین کو شکست دی جبکہ گاندربل کی2نشستوں پر بھی ایک نئے چہرے نے میدان مارا۔کنگن نشست پر نیشنل کانفرنس کے میاں مہر علی نے پی ڈی پی امیدوار جماعت علی شاہ کو شکست دی۔جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کی7نشستوں میں3نشستوں پرنئے امیدواروں نے میدان مارا۔بجبہاڑہ،سریگفورہ نشست پر نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے پی ڈی پی امیدوار اور اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی دختر التجاء مفتی کو شکست دی جبکہ اننت ناگ ایسٹ(شانگس) نشست پر نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر پہلے بار الیکشن لڑ رہے ریاض احمد خان نے جیت درج کی۔کوکرناگ نشست پر بھی پہلے بار کے ہپی الیکشن میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار ظفر علی کھٹانہ نے میدان مارا۔پلوامہ ضلع کی4 نشستوںمیں سے3نشستوں پر نئے امیدواروں نے جیت درج کی۔پانپور نشست پر سابق ممبر پارلیمنٹ جسٹس(ر) حسنین مسعودی نے پہلی بار اسمبلی الیکشن میں جیت درج کرتے ہوئے پی ڈی پی امیدوار ظہور احمد میر کو شکست دی ،تاہم پلوامہ نشست پر پی ڈی پی کے امیدوار وحید الرحمان پرہ نے نیشنل کانفرنس امیدوار اور سابق وزیر محمد خلیل بند کو ہرادیا۔ترال نشست پر بھی پی ڈی پی امیدوار رفیق نایک نے بازی ماری۔شوپیاں ضلع کی دونوں نشستوں پر2 نئے چہرے الیکشن میں فاتح قرار دئیے گے۔زینہ پورہ نشست پر نیشنل کانفرنس کے ہی امیدوار شوکت احمد گنائی نے آزاد امیدوار اعجاز احمد کو میدان سے باہر کردیا جبکہ شوپیاں نشست پر آزاد امیدوار ایڈوکیٹ شبیر احمد کلے نے اپنی جیت درج کی۔کولگام کی3نشستوں میں سے ایک نشست پر نیا امیدوار سامنے آیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے پیرزادہ فیروز احمد نے پی ڈی پی امیدوارمحمد سرتاج مدنی کو شکست دی۔ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کی6 نشستوں پر3نئے امیدواروں نے اپنی جیت درج کی۔ کرنا نشست پر نیشنل کانفرنس امیدوار جاوید مرچال،لنگیٹ نشست پر عوامی اتحاد پارٹی امیدوار شیخ خورشید احمد، کپوارہ نشست پر پی ڈی پی امیدوار فیاض احمد میر نے کامیابی درج کی۔ بارہمولہ ضلع کی7 نشستوں میں سے سب سے زیادہ5نشستوں پر نئے چہرے سامنے آئے ہیں۔ اوڈی نشست پر پہلی بار الیکشن میں شریک صاکٹر سجاد شفیع نے اپنے نزدیکی مد مقابل آزاد امیدوار اور سابق وزیر تاج محی الدین کو شکست دی جبکہ سوپور نشست پر نیشنل کانفرنس کے ارشاد احمد کار نے کانگریس کے عبدارشید ڈار کو ہرادیا۔ کریری،واگورہ نشست پر کانگریس کے عرفان حفیظ لون نے پی ڈی پی امیدوار اور سابق وزیر سید بشارت بخاری کو شکست دی جبکہ پٹن نشست پر نیشنل کانفرنس امیدوار ریاض جاوید نے سابق وزیر عرفان انصاری کو چاروں شانے چت کیا۔گلمرگ نشست پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار فاروق احمد شاہ نے سابق وزیر غلام حسن کو ہرادیا۔بانڈی پورہ ضلع کی3نشستوں میں سے بھی ایک نشست پر نئے امنیدوار نے کامیابی درج کی۔سوناواری نشست پر نیشنل کانفرنس امیدوار ہلال اکبر لون نے عوامی اتحاد پارٹی امیدوار یاسر ریشی کو شکست دیا۔اکھنور سے موہن لال،باہو سے وکرم رندھاوا، بسولی سے درشن کمار،بلاور سے ستیش کمار شرما، بشنا سے راجیو کمار،چھمب سے ستیش کمار،ڈوڈہ سے معراج ملک، ہیرانگر سے وجے کمار،اندروال سے پیارے لال شرما،جموں ایسٹ سے یودھو ویر سیٹھی،جموں ویسٹ سے اروند گپتا،کالا کوٹ،سند بندی سے رندھیر سنگھ،کھٹوعہ سے بھارت بھوشن،کشتوار سے شگن پریہار، مڑ ھ سے سریندر کمار، نوشہرہ سے سریندر چودھری،آر ایس پورہ ڈاکٹر نریندر سنگھ رانا،رام بن سے اروند سنگھ راجیو،رام نگر سے سنیل بھردواج،ریاسی سے کلدیپ راج دوبے اورسچت گڑھ سے گورو رام بھی پہلی مرتبہ الیکشن میں کامیاب ہوکر آئے ہیں










