حیدرآباد: خواتین کی باکسنگ چیمپئن نکہت زرین نے 26 اور 27 اگست کو منعقد ہونے والی این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن کے 12 ویں ایڈیشن کی جرسی جاری کی۔ حیدرآباد رنرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میراتھن فائیو کے، ٹین کے، ٹوئنٹی ون کے اور فارٹی ٹو کے زمروں میں منعقد کی جائے گی۔
نکہت زرین نے این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر امیت مکھرجی، حیدرآباد میراتھن کے ڈائریکٹر پرشانت کے ساتھ یہ جرسی جاری کی۔ انہوں نے میراتھن کے سلسلہ میں ہونے والی اس تقریب میں حصہ لینے پر مسرت کا اظہار کیا جس کا انعقاد لوگوں میں صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔منتظمین نے بتایا کہ میراتھن کی تیاری کے سلسلے میں کھیلوں سے متعلق ملبوسات، سامان اور لوازمات کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر جنہوں نے میراتھن کے روٹ میپ کا اعلان کیا، نے شائقین کو اپنے نام رجسٹر کرنے کا مشورہ دیا۔










