dooran

نٹھاری قتل کیس : کولی کی کیوریٹو درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

نئی دہلی/یو این آئی// سپریم کورٹ نے نٹھاری قتل کیس سے متعلق ایک معاملے میں قصوروارقراردیے گئے سریندر کولی کی کیوریٹیو پٹیشن پر منگل کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس بی آر گوائی، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس وکرم ناتھ پر مشتمل بنچ نے کھلی عدالت میں مختصر سماعت کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ 2005-2006کے اتر پردیش میں نوئیڈا کے نٹھاری میں سیریل قتل کیس سے متعلق قتل اور عصمت دری ایک معاملے میں اپنی سزا کے خلاف سریندرکولی نے یہ عرضی دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے 15 سالہ لڑکی کے قتل کیس میں فروری 2011 میں کولی کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے منگل کی سماعت کے دوران کہا کہ صرف ایک بیان اور کچن کے چاقو کی بازیابی کی بنیاد پر سزا ثابت کی گئی تھی۔