نوین چودھری نے ہیرا نگر میں’ دو روزہ وِشال پشو دھن وائپار میلے‘ کا اِفتتا ح کیا

نوین چودھری نے ہیرا نگر میں’ دو روزہ وِشال پشو دھن وائپار میلے‘ کا اِفتتا ح کیا

کٹھوعہ// پرنسپل سیکرٹری بھیڑ و پشو پالن نوین کمار چودھری نے ہیرا نگر سپورٹس سٹیڈیم میں’’دو روزہ وِشال پشودھن وائپار میلے‘‘ کا اِفتتاح کیا۔محکمہ بھیڑ و پشو پالن کے زیر اہتمام دو روزہ میلہ اَپنی نوعیت کا پہلا میلہ ہے جہاں گائے ، بھینس ، بھیڑ ، بکری اور دیگر جانوروں کی متعدد نسلوںکی فروخت اور خریداریکی سہولیت دی جارہی ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ دودھ کی پیداوار میں خود کفیل کے لئے حکومت حالیہ اقدامات پرروشنی ڈالی کہ ڈیری پروڈکشن ، پشو و بھیڑوں کی تربیت سے متعلق سکیموں کو آسان بنانے کے ساتھ ہی زبر دست ردعمل ملا جہاںگزشتہ مالی سال میں کسانوں کو سکیموں کے ذریعے 10کروڑ روپے سے زیادہ سبسڈی فراہم کی گئی ۔نوین کمار چودھری نے کہا کہ پشوئوں اور بھیڑوں میں ہینڈ ہولڈ سکیمیں شروع کرنے کا مقصد جموں و کشمیر یو ٹی کو دودھ کی تیاری میں خود کفیل بنانا ہے جو اس وقت پنجاب اور ہریانہ سے دودھ کی مجموعی کھپت کا 25فیصد سے زیادہ درآمد کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ’’دو روزہ وشال پشودھن وائپار میلہ‘‘ جیسی اہم تقریب کاشتکاروں کو پنجاب ، ہماچل اور دیگر ہمسایہ ریاستوں سے گائے ، بھینس ، بھیڑ ، بکری وغیرہ کی اچھی نسلوں کی فروخت اور خریداری کے لئے منظم پلیٹ فارم دینے کی سنجیدہ کوشش ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل یادو نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ جانوروں کی بہترین نسل حاصل کرنے کے مواقع سے فائڈہ اٹھانے کے علاوہ کی پیش کردہ تازہ ترین سکیموں کے بارے میں خود کو آگاہ کریں۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں ، ڈائریکٹر زراعت جموں ، ڈائریکٹر سریکلچر ، ڈائریکٹر فشریز ، ایس ایس پی کٹھوعہ اور دیگر ضلعی اَفسران اور کئی تعداد میں کسان موجود تھے۔