نوین چودھری نے جموں وکشمیر میںاعلیٰ کثافت پودے لگانے کی تیار یوں کا جائزہ لیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ باغبانی و زرعی پیداوار نوین کمار چودھری نے جموں وکشمیر میں اعلیٰ کثافت پودے لگانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ باغبانی اعجاز احمد بٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ باغبانی محکمہ اور تمام چیف ہارٹی کلچر اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ اِس کے علاوہ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں رام سیوک بھی میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ میں کامیابی سے زیادہ اعلیٰ کثافت والے پودے لگانے کے لئے سکیم اور ان علاقوں کی نشاندہی سے متعلق مختلف اَمور پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل باغبانی کشمیر نے پرنسپل سیکرٹری کو جانکاری دی کہ اِس سکیم کی اہمیت اور روزگار کے حصول کے لئے کردار کو اُجاگر کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ 262 ہیکٹر اراضی کو زیادہ ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن کے پروگرام کے دائرے میں لایاگیا ہے اور محکمہ پودے لگانے کے لئے تمام ضروری اِقدامات اُٹھارہا ہے اور اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ کاشت کاروں کو اِس سکیم سے پوری طرح فائدہ حاصل ہو۔ڈائریکٹر باغبانی جموں نے میٹنگ کو یہ بھی بتایا کہ محکمہ جموں صوبے میں مختلف قسم کے پودوں جیسے آم، سائٹرک فروٹ اور دیگر پھلوں کی 25 لاکھ پودے لگانے جارہا ہے ۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ شجرکاری کے مقررہ ہدف کے حصول کے لئے تمام ضروری اِقدامات اُٹھاتا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ اعلیٰ ہائی ڈینسٹی پروگرام کے تحت تمام ممکنہ علاقوں کو احاطہ کیا جائے ۔ اُنہوں نے یہ بھی اُمید ظاہر کی کہ کشمیر صوبے میں ہائی ڈینسٹی شجرکاری پروگرام کے تحت موجودہ مالی سال کے دوران 800 ہیکٹر رقبے کو شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اہداف والے علاقوں سے 75فیصد رقبے پر سیب اور 25 فیصد رقبے پر اخروٹ ، بادام اور دیگر پھلوں کا احاطہ کیا جائے۔پرنسپل سیکرٹری نے تمام چیف ہارٹی کلچر اَفسران کو ہدایت دی کہ اِس سکیم کے فوائد کے سلسلے میں کاشت کاری برادری کے مابین بڑے پیمانے پر بیداری کیمپ منعقد کئے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سکیم کو اَپنانے کے لئے آگے آئیں۔کسانوں کی آمدن کو دوگنا کرنے کے لئے باغبانی پیداوار کے معیار اور مقدار میں اِضافہ کرنے میں یہ بہت طویل سفر طے کرے گا۔