سری نگر//نوگام چوک سرینگر میں آئیل ٹینکر اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہونے سے 2افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔ کے این ایس کے مطابق جمعرات کی دوپہر نوگام چوک میں ایک تیز رفتار آئیل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں25سالہ یاسر عزیز ڈار ولد عبدالعزیز ڈار ساکنہ اونتی پورہ اور کامیاہ شوکت دختر شوکت احمد خان ساکنہ پلوامہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔ حادثہ میں تیسرے زخمی ہوئے شعیب تنویر ولد تنویر احمد بٹ ساکنہ پلوامہ کو صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیاگیا۔










