نوجوانون کو والی بال کھیل کی جانب راغب کرنے کیلئے کوششیں جاری

نوجوانون کو والی بال کھیل کی جانب راغب کرنے کیلئے کوششیں جاری

سپورٹس کونسل کے تعاون سے اگے بھی کھیل مقابلے جاری رہیںگے / والی بال ایسوسی ایشن

سرینگر//والی بال کھیل کو فروغ دینے کیلئے ہم ممکنہ اقدامات اٹھائیںجائے کی بات کرتے ہوئے سرینگر والی بال ایسوسی ایشن کے منتظمین کا کہنا تھا کہ سپورٹس کونسل جموں کشمیر کی سیکرٹری کی جانب سے افتتاحی تقریب میںجوبھی کہا گیا ہے اس کا مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ سپورٹس کونسل میںمافیا کو جم جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ سرینگر میں بین ریاستی والی بال چمپئن شپ کے دوسرے دن چمپئن شپ کے منتظمین خاص طور پر عابد بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر والی بال ایسوسی ایشن کی جانب سے اس چمپئن شپ کا انعقاد صرف اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ہمارے نوجوان میںموجود صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ والی بال کھیل کی جانب سے یہاں کم توجہ دی جا رہی ہے جس کے بعد انہوں نے یہ سوچ لیا کہ اس کھیل کو فروغ دینے کیلئے اس چمپئن شپ کا آغاز کیا جائے اورکہا کہ اللہ کا شکریہ ہے کہ انہیں اس میںکافی تعاون ملا اور جموں کشمیر کے تمام اضلاع سے 19ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سپورٹس کونسل جموںکشمیر کا بھی شگر گزا ر ہے جنہوں نے اس چمپئن شپ کا منعقد کرانے کیلئے بھر پور تعاون دیا ہے اور کہاکہ افتتاحی تقریب میں سپورٹس کونسل کی سیکرٹری نظہت گل نے جو بھی باتیں دوہرائی وہ اس سے مکمل طور پر اتفاق رکھتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ کونسل میں کسی بھی مافیا کو پیر پھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ۔ خیال رہے کہ سرینگر کے انڈر اسٹیڈیم میں والی بال ایسوسی ایشن سرینگر کی جانب سے تین روزہ چمپئن شپ جاری ہے اور سوموار کو یہ چمپئن شپ اختتام پذیر ہورہی ہے ۔