Class work suspended

نرسنگ کالجوں، پیرامیڈیکل اداروں میں اور کوچنک سنٹروں میں ذاتی طور پر کلاس کا کام معطل

سری نگر//ملک کے ساتھ ساتھ جموںو کشمیر میں COVID-19کے معاملات میں اضافے کے بعد، جموں و کشمیر پیرامیڈیکل کونسل نے پیر کو تمام نرسنگ کالجوں اور پیرا میڈیکل اداروں میں ذاتی کلاس کے کام کو معطل کردیا۔جبکہ حکام نے پہلے ہی تعلیمی اداروں بشمول کوچنک مراکز کے لئے اسی طرح کے احکامات جاری کئے ہیں۔اس دوران کوچنگ سنٹر ایسو سی ایشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے سرکار کو کوچنگ سنٹر کے فیصلے پر نظر ثانی نہ کرے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی امیکرون کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پیر کے روز پیرا میڈیکل کونسل کے ڈین کے ذریعہ جاری کردہ سرکاری اعلامیہ کے مطابق، اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ تعلیم آن لائن موڈ میں تبدیل کریں۔ڈین کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں، کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات حکومت کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو آن لائن ٹیچنگ میڈیم کو اپنانے کے حکم کے بعد منظور کی گئیں۔جموں و کشمیر میں COVID-19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر اور حکومت کی طرف سے منظور کی گئی ہدایت کے پیش نظر تمام کالجوں، اسکولوں، پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئی کے کوچنگ مراکز وغیرہ کو پڑھانے کا ایک آن لائن ذریعہ اختیار کرنا چاہیے۔ڈین نے کہا، “لہذا تمام پرنسپلز، نرسنگ کالجوں کے سربراہان اور پیرا میڈیکل اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ذاتی طور پر تدریسی کلاسوں بشمول کلینیکل کلاسز کو فوری طور پر معطل کر دیں اور اگلے احکامات تک آن لائن تدریس کا طریقہ اختیار کریں۔خیال رہے وادی کشمیر کے باقی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کوچنگ مراکز کو بھی اسی طرح کے ہدایت جاری کئے گئے ہی جس میں انہیںآن لان موڈ میں پڑھا نے کے لئے کہا گیا ہے ۔ اس دوران سرکاری فیصلے کے بعد سرینگر میں کوچنک سنٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی ہے جس میں ا نہوں نے سرکار کو فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے بتایا ہم تمام ضوابط کو 100فیصد اپنا ئیں گے ۔انہوں نے کہا ان کے پاس موجود تمام بچے ویکسین لگائے ہوئے انہوں نے سرکار سے فیصلے پر نظڑ ثانی کی اپیل کی ہے ۔