جموں/ /مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر ناظم ضیاء خان نے آج جموںوکشمیر یوٹی میں نیشنل ٹی بی ایلمی نیشن پروگرا م ( این ٹی اِی پی ) ، سب نیشنل سرٹیفکیشن کلیمز اور ایڈلٹ بی جی سی ویکسی نیشن ٹرائل کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ناظم ضیاء نے محکمہ صحت کے تمام اَفسران اورملازمین کو ہدایت دی کہ وہ نیشنل سٹریٹجک پلان (این ایس پی) 2017-2025 ء کے مطابق سال 2025 ء تک جموں و کشمیریوٹی سے تپ دق کے خاتمے کے لئے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تندہی سے کام کریں۔ صوبہ جموں کی اِنٹرمیڈیٹ ریفرنس لیبارٹری (آئی آر ایل) کے زیر اَلتوأ لیبارٹری آلات کی فوری خریداری کی ہدایت دی گئی تاکہ اسے جلد از جلد فعال بنایا جا سکے۔ایم ڈی، این ایچ ایم نے ٹی بی کے مریضوں کی بیرونی موت کا آڈٹ کرنے اور فعال پلمونری ٹی بی کے مریضوں کے رابطے کا پتہ لگانے پر زور دیا۔ مرکزی ٹی بی ڈویژن، مرکزی وزارت ایم او ایچ ایف ڈبلیوکے مینڈیٹ کے مطابق ٹی بی کی اَدویات فراہم کرنے کے لئے نکشے پورٹل کے ساتھ تمام آیوشمان آروگیہ مندروں کی نقشہ بندی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ایم ڈی نے نکشے پوشن یوجنا کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہدایت دی کہ این پی وائی کے تحت تمام مستفید افراد کو بلا تاخیر فوائد فراہم کئے جائیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر اینڈ امیونائزیشن، جموں و کشمیر، سٹیٹ ٹی بی آفیسر کشمیر، سٹیٹ امیونائزیشن آفیسر جموں و کشمیر نے شرکت کی۔میٹنگ میں تمام چیف میڈیکل اَفسران کے علاوہ ڈسٹرکٹ ٹی بی افسران اور این ایچ ایم اور محکمہ صحت کے دیگر افسران و ملازمین نے بھی حصہ یا کی۔










