ناظم سیاحت نے کینیڈا ٹور آپریٹروں کے ساتھ بذریعہ ویب نارتبادلہ خیال کیا

سری نگر// ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے بذریعہ ویب نار کینیڈا ٹور آپریٹروں کے ساتھ ایک تفصیلی استفساری سیشن منعقد کیا اور اُنہیں جموںوکشمیر میں دستیاب سیاحت کی مصنوعات کی میزبانی کی۔ٹورنٹو کینیڈامیں قونصل خانہ ہندوستان کے ذریعے ویب نار کانفرنس کا اِنعقاد کیا گیا جس میں کینیڈا کے ٹور ٹریول آپریٹروں نے شرکت کی۔دورانِ اِستفساری سیشن ،ناظم سیاحت کشمیر نے آنے والے سیاحو ںکے لئے دستیاب خدمات ، مصنوعات ، مقامات اور سیاحت کی اقسام کے بارے میں ایک تفصیلی پیش کش کی۔ٹور آپریٹروں نے سیاحت کی مصنوعات میںگہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور متعلقہ اَمور جیسے کووِڈ پروٹوکال ، سیز ن وِزٹ کرنے ، سیزنری وغیرہ سے متعلق اِستفسار کیا۔یہ پروگرام مرکزی وزارتِ سیاحت کی جانب سے بین الاقوامی سیاحت کے کھلنے کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد کو بڑھانے کے لئے شروع کی گئی مہم کا ایک حصہ تھا ۔ یہ کم معلوم مقامات کو فروغ دینے اور اُنہیں دُنیا کے سیاحتی نقشے پرلانے کی مہم کا بھی ایک حصہ تھا۔دورانِ اِستفساری سیشن اڑیسہ اور تری پورہ ریاستوں کی جانب سے سیاحت سے متعلق اَپنی سرگرمیوں کی نمائش کے لئے پیش کش بھی کی گئیں۔