dooran news kashmir

ناظم سیاحت نے مغربنگال ٹور آپریٹروں کے ساتھ اِستفساری سیشن کا اِنعقاد کیا

سری نگر//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے ایک آن لائین بذریعہ میٹنگ مغربی بنگال کے ٹریول ٹریڈ نمائندوں کے ساتھ ایک اِستفساری سیشن منعقد کیا۔ میٹنگ میں مغربی بنگال کے معروف ٹریول آپریٹروں نے شرکت کی جس میں چیئرمین ٹریول ایجنٹ ایسو سی ایشن آف اِنڈیا ایسٹرین ریجن منو سونی ، صدر ایسو سی ایشن آف ٹوراِزم سروس پرووائیڈرز بنگال مدن اگروال ، سیکرٹری ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن بنگال نیلا نجن ، چیئرمین ٹریول ایجنٹ فیڈریشن آف اِنڈیا مغربی بنگال انیل پنجابی ،پریذیڈنٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن مناس مہاپٹر اور دیگر ٹریول ٹریڈ نمائندوں نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ ناظم سیاحت کشمیر نے ٹریول ٹریڈ کے نمائندوں کو ایس او پیز اور محکمہ کی طرف سے جموںوکشمیر میں سیاحوں کے آرام دہ اور محفوظ قیام کے لئے اُٹھائے گئے اِقدامات سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے سیاحوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی یہاں کے زائد اَز 95فیصدسیاحتی شراکت داروں کو کووِڈ ۔19حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور مختلف سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں ، پونی والوں ، سیاحتی رہنمائوں وغیرہ کے لئے صلاحیت بڑھانے کے پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر اِیتو نے مغربی بنگال کے شراکت داروں کی طرف سے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت احسان الحق چشتی اور سیاحتی آفیسر کولکتہ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔