اگست2020میں اغواشدہ مقامی فوجی ،414روز بعدنعش محمدپورہ کولگام سے برآمد

نارہ بل بڈگام میں کرکٹ گیندلگنے سے نوجوان لقمہ اجل

سری نگر//وسطی ضلع بڈگام کے ناربل علاقے میں بدھ کے روز ایک المناک واقعہ رونما ہوا،جب یہاں ایک23سالہ نوجوان کرکٹ کھیلنے کے دوران سینے پر گیند لگنے سے موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔جے کے این ایس کے مطابق ناربل بڈگام میں بدھ کواُسوقت صف ماتم بچھ گیااورایک میدان میں کرکٹ کھیل رہے بچے اورنوجوان دم بخود ہوکررہ گئے ،جب یہاں ایک نوجوان کوکھیلنے کے دوران تیز گیند آکر سینے میں جالگی ۔گرائونڈ میں موجود تمام کھلاڑی دوڑے دوڑے اُس کے نزدیک جمع ہوگئے ۔انہوںنے 23سالہ فردوس کواسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ تب تک دم توڑچکاتھا۔ پولیس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کوبعد دوپہرتقریباًاڑھائی بجے 23سالہ فردوس احمد ڈار ساکنہ سید پورہ ناربل کو کرکٹ کھیلتے ہوئے سینے پر کرکٹ کی گیند لگ گئی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔دریں اثنا، اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔