نائب وزیر اعلیٰ نے ڈگری کالج نوشہرہ میں اسپورٹس بلاک کا سنگِ بنیاد رکھا

نائب وزیر اعلیٰ نے ڈگری کالج نوشہرہ میں اسپورٹس بلاک کا سنگِ بنیاد رکھا

نوشہرہ//نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر کمار چودھری نے گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں اسپورٹس بلاک کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ یہ پروجیکٹ 208.50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بڑھانا اور طلباء اور خواہشمند کھلاڑیوں کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر راجوری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران تھے ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں میں کھیلوں اور جسمانی تندرستی کو فروغ دینے کیلئے حکومت کے عزم پر زور دیا ۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ نیا اسپورٹس بلاک جدید تربیت کی سہولیات مہیا کرے گا اور طلباء کو کھیلوں کے مختلف مضامین میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دے گا ۔ اس پروگرام میں فیکلٹی ممبران ، طلباء اور مقامی رہائشیوں کی پُر جوش شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سہولیات کو مضبوط بنانے پر حکومت کی توجہ کا خیر مقدم کیا ۔ سریندر چودھری نے عمل آوری ایجنسی پر زور دیا کہ وہ تعمیر کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔