جموں//نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر کمار چودھری نے ڈاکٹر راج کمار تھاپا اے ڈی ڈی سی راجوری کی رہائش گاہ روپ نگر کا دورہ کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر راج کمار تھاپا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جو ضلع راجوری میں سرحد پار سے گولہ باری کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ سریندر چودھری نے کہا کہ ڈاکٹر تھاپا اپنی لگن ، قابلیت ، غیر متزلزل پیشہ ور خدمات اور لوگوں کیلئے دوستانہ نقطہ نظر کیلئے جانے جاتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت ان کے کنبہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے ۔ انہوں نے خدا سے دعا کی کہ غمزدہ خاندان کو اس نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔ انہوں نے ڈاکٹر تھاپا کی روح کیلئے ابدی سکون کی دعا کی ۔










