نائب وزیر اعلیٰ نے سنت نگر فلائی اوور پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے سنت نگر فلائی اوور پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری نے زیر تعمیر سنت نگر فلائی اوور کی سائٹ کا دورہ کیا اور پروجیکٹ کی مجموعی پیش رفت اور جاری کاموں کا موقع پر جائیزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ایم ایل اے چھان پورہ مشتاق احمد گرو ، چیف انجینئر آر اینڈ بی ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ، ایگزیکٹو انجینئر اور آر اینڈ بی ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسران تھے ۔ تفصیلی جائیزہ لیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اسے اسی مہینے مکمل کر کے عوام کے نام وقف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ سرینگر شہر میں ٹریفک کی روانی کو آسان بنانے اور سڑک رابطوں کو بہتر بنانے کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں تمام لٹکے ہوئے اور جاری پروجیکٹوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے ۔ بعد میں نائب وزیر اعلیٰ نے نوگام پُل کا بھی دورہ کیا تا کہ سڑک کی سہولت کی حالت کا معائینہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے انجینئرز کو ہدایت دی کہ عوام کی آسانی کیلئے ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے مرمت اور دیکھ بھال کے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے عمل آوری ایجنسیوں کی تعریف کی اور ان سے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں کو طے شدہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے لگن اور ذمہ داری سے کام کریں ۔