سری نگر//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے آج دیوالی کے موقعہ پرلوگوں کو مُبارک باد دی۔نائب وزیر اعلیٰ نے اَپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ روشنی کے تہوار کے اِس دِن کو دوسروں کی زندگی کو روشن کرنے کے لئے استعمال کریں تاکہ اِس موقعہ کو ہم مل جل کر، بھائی چارے اوردوستی کے ماحول میں منائیں۔اُنہوں نے کہا،’’ دیوالی کا تہوارسب کے لئے خوشیاں لے کر آتی ہے ۔ دیوالی یہ خوشیاں اور مسرتیں اُن لوگوں کے ساتھ بانٹنے کا موقعہ فراہم کرتی ہیں جو ضرورت مند ہیں ۔‘‘ نائب وزیر اعلیٰ نے اس اُمید کا بھی اِظہار کیا کہ اس سال روشنیوں کا یہ تہوار ہر ایک کے لئے ’’اُمید کے نئے دور کا آغاز‘‘ کی نوید لے کر آئے گا۔










