نائب وزیرا علیٰ نے بٹھنڈی کے نالہ پر سلیب کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

نائب وزیرا علیٰ نے بٹھنڈی کے نالہ پر سلیب کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے بٹھنڈی (اوپر ی طرف )میں مکہ چوک کے قریب نالہ پر سلیب کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔سنگ بنیاد کی تقریب میں رُکن اسمبلی باہو حلقہ وِکرم رندھاوا بھی نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے پر کام شروع ہونے سے مقامی باشندوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ منصوبے کا معیار اور بروقت تکمیل اِنتہائی ضروری ہے کیوں کہ یہ نہ صرف علاقے کو خوبصورت بنائے گا بلکہ مقامی رہائشیوں کے لئے آسان آواجاہی کو بھی ممکن بنائے گا۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت جموں و کشمیر میں شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے کہا،’’اس طرح کے اَقدامات سے رَسائی میں نمایاں بہتری آتی ہے اور شہریوں کی مجموعی معیارِ زندگی کو بہتر کرتی ہے۔‘‘ اِس موقعہ پر رُکن اسمبلی باہو وِکرم رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے کو شروع کرنے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے نائب وزیر اعلیٰ کے کوششوں کی سراہنا کی۔مقامی باشندوں نے ان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے اور علاقے کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کرنے پر حکومت کا شکریہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پربٹھنڈی ڈیولپمنٹ فورم کے نمائندوں سمیت مقامی لوگوں نے نائب وزیر اعلیٰ کے سامنے مختلف مسائل بھی گوش گزار کئے۔نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام جائز مطالبات کو متعلقہ محکموں کے سامنے پیش کریں تاکہ ان کا جلد از جلد اَزالہ کیا جا سکے۔اِس موقعہ پرچیف اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی راجیش کمار اگستن اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔