نائب وزیراعلیٰ کی متعدد وفود سے ملاقات

نائب وزیراعلیٰ کی متعدد وفود سے ملاقات

سری نگر//نائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری نے سول سیکرٹریٹ میںمتعدد وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کا جائزہ لیا۔وفود میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ووکیشنل اِنسٹرکٹرز بھی شامل تھے۔جے کے آئی، آئی ٹی آئی ،میکنیکل اِنجینئرنگ ایسوسی ایشن، ڈِسٹرکٹ گاندربل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن، سیری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے وفود کے علاوہ کئی دیگر اَفراد نے نائب وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے فوری اَزالے کا مطالبہ کیا۔اِن مسائل میں بنیادی طور پر سڑک رابطہ، پانی کی بے قاعدگی، بجلی کے بلوں میں اِضافہ، زیر اِلتوأ ادائیگیاں، یومیہ اُجرتوںاور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنا، اُجرتوں کی ادائیگی کے لئے کافی فنڈز کی الاٹمنٹ وغیرہ شامل تھے۔وفود نے اَپنے متعلقہ علاقوں سے متعلق متعدد مسائل نائب وزیراعلیٰ کو گوش گزار کئے اور اُن کا بروقت اَزالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ نائب وزیراعلیٰ نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔