نائب وزیراعلیٰ نے جموں سے نوشہرہ تک سیری کے راستے بس سروس کو ہری جھنڈی دِکھائی

نائب وزیراعلیٰ نے جموں سے نوشہرہ تک سیری کے راستے بس سروس کو ہری جھنڈی دِکھائی

جموںوکشمیر میں دیر پا عوامی ٹرانسپورٹیشن کے نظام کے قیام کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ

جموں//نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے جموں سے نوشہرہ کے لئے سیری کے راستے بس سروس کو ہری جھنڈی دِکھائی۔اِس موقعہ پر نائب وزیرا علیٰ نے خطاب کرتے ہوئے اِس اَقدام کو جموں و کشمیر کے دُور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رابطہ بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو محفوظ، آسان اور دیرپا سفری سہولیات فراہم کرنے کی خاطر پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے اور جو مطالبہ حکومت نے پورا کیا ہے۔نائب وزیرا علیٰ نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت جموں و کشمیر بالخصوص دُور دراز اور دورافتادہ علاقوں میں ٹرانسپورٹیشن کو بہتر بنانے کے لئے پُرعزم ہے جس کا مقصد بڑے پیمانے پر آواجاہی کو بڑھانا ، بڑھتی ہوئی حفاظت اور دیرپایت کے ساتھ ساتھ مسافروں کے لئے زیادہ سے زیادہ رَسائی اور سہولیت فراہم کرنا ہے۔اُنہوںنے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں خواتین پہلے ہی مفت سفری سہولیت سے فائدہ اُٹھا رہی ہیں جو اِنتخابی وعدوں میں سے ایک تھا اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں موجودہ حکومت اپنے تمام وعدوں کوپورے کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔سریندر کمار چودھری نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت جموں و کشمیر میں ایک دیرپا عومی ٹرانسپورتیشن کا نظام قائم کرے گی جس سے سماج کے تمام طبقوں کو فائدہ پہنچے گا۔