kashmir_film_dooran

میں نے پوری دنیا کا سفر کیا لیکن کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کوئی نہیں:کرشنا ابھیشیک

ہندوارہ//پروڈیوسر کرشنا ابھیشیک نے کہا ہے کہ میں نے پوری دنیا کا سفر کیا لیکن کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کوئی نہیں۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ایک انگریزی روزنامہ کے انٹریو میں پروڈیوسر کرشنا ابھیشیک نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر زمین پر واقعی جنت ہے۔ ایک پروڈیوسر کے طور پر میں نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے اور کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کہی نہیں دیکھی انہوں نے کہا کہ ایک دن پہلے میں اپنے گھر والوں سے بات کر رہا تھا اور میں نے ان سے کہا کہ یورپ یا کسی اور جگہ جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دنیا میں کشمیر جیسی خوبصورت کوئی جگہ نہیں ہے۔ میں یہاں بہت سے لوگوں سے ملا ہوں، اور ان کی مہمان نوازی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ مجھے لگتا ہے کہ کشمیر سے جذباتی تعلق ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ابھیشیک نے کہا میں فکر مند تھا کہ لوگ میرے ساتھ کیسا سلوک کریں گے۔ لیکن ہوائی اڈے سے باہر آتے ہوئے مجھے مقامی لوگوں کی طرف سے زبردست سوگت ملا۔ سب نے مجھے بہت پیار اور عزت دی۔ لوگوں نے میرے ساتھ جو سلوک کیا میں اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔ انہوں نے کہا پہلی بار کشمیر کا دورہ کرنے کے بعد میں نے اپنے ارد گرد بہت سارے رشتے اور کہانیاں دیکھی ہیں۔ میں یہاں ایک مکمل فلم شوٹ کرنا پسند کروں گا۔ فی الحال ہم صرف سیاحتی مقامات پر گھوم رہے ہیں اور ہمیں ابھی کشمیر دیکھنا باقی ہے، کیونکہ کشمیر ان سیاحتی مقامات سے آگے ہے۔ باقی جگہیں زیادہ خوبصورت ہوں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں کرشنا نے کہا کہ جو لوگ یہاں فلموں کی شوٹنگ کر رہے ہیں وہ کشمیر کے دیگر پہلوؤں کو بھی تلاش کریں۔ وہ خوشگوار فلمیں بھی بنا سکتے ہیں جیسے شمی کپور نے کشمیر میں زیادہ وقت گزارا ہے، اور ان کے گانوں میں کبھی سیاسی لہجہ نہیں رہا۔ یہاں ایک اچھی رومانوی فلم بنائی جا سکتی ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ جب ہمارے یہاں کشمیر جیسی جگہ ہے تو ہم سوئیزرلینڈ کیوں جاتے ہیں۔اس سے بھی خوبصورت اور بڑھکر کشمیر کے سیاحتی مقامات ہے۔۔فلم کی سبسڈی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا سبسڈی بڑی چیز ہے۔ یہ بہار، یوپی اور دیگر ریاستوں میں لاگو ہے۔ فلم کلچر کو فروغ دینے کے لیے یہ بہت بڑی بات ہے۔ بہت کم ریاستیں ایسی ہیں جو فلموں کی شوٹنگ کے لئے سبسڈی فراہم کر رہی ہیں۔ کشمیر سے بہتر جگہ دنیا میں کہیں نہیں ہو سکتی۔ نئی فلم پالیسی واقعی لاجواب ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگی۔کرشنا ابھیشیک ایک مشہور ہندوستانی کامیڈین اور اداکار ہیں۔