Mega SVEEP Event Ignites Voter Enthusiasm at Border Sub Division Hiranagar

میگا سویپ پروگرام نے سرحدی سب ڈویژن ہیرانگر میں رائے دہندگان کی حوصلہ اَفزائی کی

کٹھوعہ//ضلع الیکشن آفس کٹھوعہ نے آج سرحدی سب ڈویژن ہیرا نگر کے سپورٹس سٹیڈیم میں ایک یادگار ی ایس وِی اِی اِی پی (سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن) پروگرام کا اِنعقاد جو آئندہ لوک سبھا اِنتخابات میں رائے دہندگان کی بیداری اور شرکت کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔تقریب کا آغاز اتحاد کے شاندار مظاہرہ کے ساتھ ہوا اور کے وی ہیرا نگر کے طلبأنے ’کٹھوعہ ووٹ فار شیور‘کے زبردست نعرے سے ایک متاثر کن انسانی نمونہ تیار کیا جو وسیع پیمانے پر ایس وِی اِی اِی پی مہم کی علامت ہے۔ اِس اَقدام کا مقصد آنے والے اِنتخابات میں ہر اہل ووٹر کو اَپنا حق رائے دہی اِستعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔گردھاری لال ڈوگرہ میموریل ڈگری کالج ہیرا نگر کے طلباء نے اس پروگرام میں فنکارانہ صلاحیتوں کا اضافہ کرتے ہوئے اِنتخابی شرکت اور شہری ذمہ داری کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے نکڑ ناٹک کے ساتھ سامعین کو محظوظ و مسحورکیا۔اِس تقریب کی خاص بات ایس وِی اِی اِی پی ریلی تھی جس میں پولی تکنیک کالج، ڈگری کالج کے شرکأ اور مقامی سکول کے طلبأ ہیرا نگر شامل تھے اور شہر کے مرکزی بازار کے علاقوں سے گزر رہے تھے۔ ریلی کو رسمی طور پر اے آر او ہیرا نگر راکیش کمار نے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا جنہوں نے جمہوری عمل میں رائے دہندگان کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ایس ڈی ایم ہیرا نگر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمہوری منظر نامے کی تشکیل میں اِنتخابی حساسیت کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے رائے دہندگان بالخصوص نوجوانوں کو تعلیم دینے اور خواتین، معذور افراد اور بزرگوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لئے شمولیت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ اَپنے ووٹ کے بنیادی حق کو اِستعمال کرنے کا موقعہ ضائع نہ کریں اور جمہوری اَقدار کو مضبوط بنانے میں ان کے ناگزیر کردار پر زور دیا۔اے آر او ہیرا نگر نے اُمید ظاہر کی کہ اس طرح کی مربوط کوششیں ہر ووٹر کو پسند آئیں گی جس سے اِنتخابی عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کی شدید خواہش پیدا ہوگی جو ہندوستانی جمہوریت کی رونق کا ثبوت ہے۔اِس موقعہ پر نوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی نیرج بھارگو، سی ڈی پی او ہیرا نگر پریہ لکشمی، تحصیلدار ہیرا نگر شریا شرما، ای او ایم سی ہیرا نگر سبھاش چندر، زیڈ پی ای او یوگراج شرما اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔