بیٹ کی بہترین کار کردگی کے ساتھ ہی1.5لاکھ سے زیادہ بیٹ بیرون ممالک درآمد ہوئے:فوضل کبیر
سری نگر//میگا آئی سی سی ایونٹ 2023ونڈے ورلڈ کپ جو اکتوبر نومبر مہینے کے دوران بھارت میں منعقد ہوگا میں ’’کشمیر ویلو‘‘کا بلا کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں نظر آئے گا ۔یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیری بلے کا ستعمال ہو گا اس خبر کے منظر عام پر آنے کے ساتھ کشمیری میں بیٹ تیار کرنے والے والی فیکٹریوں کے مالکان نے خوشی کا اظہار کیا ہے کیوںکہ کشمیر خاص کر جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس اس صنعت سے وابستہ ہے ۔اطلاعات لے مطابق کچھ ممالک کے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ فیکسچر میں روائتی انگریزی ویلو کے بجائے کشمیری ویلو کے بلے کے استعمال کا اعلان کیا ہے اور اس اعلان کے ساتھ صنعت سے وابستہ لوگوں نے زبردست خوشی اور اطمنان کا اظہار کیا۔جنوبی کشمیرکے سنگم علاقے میں مشہور بیٹ تیار کرنے والی کمپنی’’GR8سپورٹس‘‘ کے مالک فوضل کبیرنے بتایا کہ کشمیری ویلو کے بیٹ کا استعمال، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان جیسی ٹیمیں کریں گی جو پورے کشمیر کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے علاوہ متحدہ عرب امارات، ویسٹ انڈیز اور عمان کے کھلاڑیوں نے بھی زمبابوے میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران اس بلے کا استعمال کیاتھا۔انہوں نے کہا ، کشمیرویلو بیٹ صنعت کے ساتھ قریب2 لاکھ لوگ بالواسطہ یا بالواسطہ وابستہ روزی روٹی کا دار مدار ہے۔انہوں نے بتایاعالمی سطح پر اس وقت بیٹ کی مانگ میں اضافہ ہوا جب عمان اور متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں نے انہیں T20 ورلڈ کپ میں استعمال کیا۔ 2021 اور 2022 میں متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیانے اس بلے کا ستعمال کیا ہے ۔ فوضل کبیرنے بتایا سو(100) سال تک ہمارا ری پرزنٹیشن کسی جگہ نہیں تھی اور سال2010سے اس سفر کا آغاز کیاگیا اور یہاں کے اشیاء کو انٹرنیشنل سطح پر ایک مقام دلا سکے اور’’ولو بیٹ کی ایک الگ شناخت دلانے میں ہم کامیاب ہوئے تاکہ ہم کسی اور ملک پر ڈی پنڈنٹ نہ رہ سکے ۔انہوں نے کہا جب ہم کسی اور ملک کے خام مال پر محنت کرتے تھے اور اس کا فائدہ اپنے ملک کے بجائے کسی اور ملک کو جاتا تھا اور یہاں کے لوگوں کو صرف ایک مزدوری ملتی تھی ۔گریٹ سپورٹس کمپنی کے مالک نے کہا جب ہم نے یہاں محنت کی اس بیٹ کو عالمی سطح کے مارکٹ میں پہنچانے میںکامیاب ہوئے تو اس طرح سے اپنے ملک کو فائدہ پہنچااور یہاں کی اقتصادیات میں اپنا حصہ ادا کر سکتے ہیں جو ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کر رہا ہے ۔کبیر نے بتایا گزشتہ سال ہم نے یہ کر کے دکھایا ہے کہ ہم سب سے اچھے ہیں کیوںکہ ہمارے بیٹ نے ورلڈ کپ میں سب سے بڑا چھکا مارا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ ،چرسو،سنگم،بجباڑہ کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں اس صنعت کے ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد وابستہ ہے جبکہ اکثر مقامات پر ولو کی لکڑی کا کوئی خاص قیمت لوگوں کو نہیں ملتا تھا جس کی وجہ سے اور ایک طبقہ مایوس ہو اتھا تاہم اس اچھی خبر کے بعد ولوں زیادہ لگانے کا بھی بہت زیادہ امکان ہے جس کو لوگوں نے کافی تعداد میں کم کیا ہے ۔










