بارہمولہ//گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں سوموار کی صبح کو آکسیجن پلانٹ کے رساؤ کے واقعہ میں دو ہسپتال ملازم جھلس کر زخمی ہو گئے۔جے کے این ایس کے مطابق آکسیجن پلانٹ میں کچھ لیکیج ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں2ٹیکنیشن زخمی ہوگئے جن کی شناخت 25 سالہ آصف مشتاق بٹ ولد محمد اشرف بٹ ساکنہ دلنہ بارہمولہ اور 30 سالہ محمد سلیم خان ولد غلام نبی خان ساکن کانلی باغ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔اس واقعہ میں دونوں یکنیشنوں کے چہروں پر چوٹیں آئیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں زخمیوں کو علاج و مالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سری نگر منتقل کیا گیا۔تاہم بتایاجاتاہے کہ آکسیجن پلانٹ میں دھمکاکہ ہونے کے تقریباًآدھ گھنٹے تک دونوں زخمی متعلقہ اسپتال میں پڑے رہے ،کیونکہ اُنھیں SKIMSمنتقل کرنے کیلئے یہاں ایمبولنس موجودنہیں تھی ۔










