Masrat Rasool kar

میونسپل کونسل سوپور: مسرت رسول کار کونسل چیئرپرسن منتخب

سوپور //میونسپل کونسل سوپورپرنیشنل کانفرنس کاکنٹرول ہوگیاکیونکہ پارٹی سے وابستہ خاتون کونسلر مسرت رسول کارنے کونسل چیئرپرسن کیلئے ہوئے انتخاب میں پی ڈی پی اُمیدوارعرفان علی کوشکست دیکر جیت درج کرلی جبکہ نیشنل کانفرنس کے اُمیدوارمحمدیوسف رادئونے کونسل نائب صدر کے عہدے کیلئے ہوئی ووٹنگ میں بھاجپا اُمیدوار اورکونسل کے سابق صدرعبدالاحدکوپچھاڑ کرکامیابی حاصل کرلی ۔قابل ذکر ہے کہ میونسپل کونسل سوپورکے صدراورنائب صدرعہدے کیلئے ہوئے انتخابات میں پی ڈی پی اوربی جے پی میں یہاں گٹھ جوڑ تھا۔نمائندےکے مطابق سنیچر کے روز میونسپل کونسل سوپور کے صدراورنائب صدر کاانتخاب عمل میں لانے کیلئے ووٹنگ عمل میں لائی گئی ۔جنوری2021سے خالی پڑے چیئرپرسن یاصدر عہدے کیلئے ہوئے مقابلے میں نیشنل کانفرنس سے وابستہ خاتون کونسلر مسرت رسول کار نے پی ڈی پی سے وابستہ کونسلر عرفان علی کوبھاری فرق سے ہرادیا ۔مسرت رسول کار نے 12کونسلروں کے ووٹ حاصل کئے جبکہ عرفان علی کوصرف6کونسلروں کی حمایت ملی ،جن میںبھاجپا سے وابستہ کونسلرشامل ہیں ۔دلچسپ بات یہ رہی کہ میونسپل کونسل سوپور کیلئے صدر اورنائب صدر عہدوں کیلئے ہوئے ان انتخابات میں پی ڈی پی اوربی جے پی میں گٹھ جوڑ ہوا تھا ،اوردونوںحریف پارٹیوں کے کونسلر ایک دوسرے کے نامزد کردہ اُمیدواروں کی حمایت کررہے تھے ۔نائب صدر عہدے کیلئے ہوئے مقابلے میں نیشنل کانفرنس کے اُمیدوارمحمدیوسف رادئو نے بھاجپا سے وابستہ سابق کونسل صدر عبدالاحد کوچھ ووٹوں کے فرق سے شکست دی ۔محمدیوسف رادئو کو12جبکہ عبدالاحد ملہ کوصرف 6ووٹ ملے ۔خیال رہے میونسپل کونسل سوپور میں صدر کاعہدہ جنوری 2021میں اُسوقت خالی ہوگیاتھا ،جب اُسوقت کے صدر عبدالاحدملہ کیخلاف لائی گئی عدم اعتمادکی تحریک منظور ہوئی تھی ۔اسے قبل دسمبر2020میں کونسل کی 13خالی نشستوں کیلئے ہوئے ضمنی انتخابات میں این سی کے اُمیدواروں نے 10واڑدوں میں جیت حاصل کی جبکہ ایک وارڈ سے پی ڈی پی اُمیدوار اورباقی2وارڈوں سے آزاداُمیدوارکامیاب ہوگئے تھے ۔میونسپل کونسل سوپورکی چیئرپرسن منتخب ہونے کے بعدمسرت رسول کار نے سبھی کونسلروں کاشکریہ اداکیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کوسوپور کے لوگوں نے بہتری شہری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے منتخب کیا ہے اوریہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم یہاں کے لوگوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کریں ۔مسرت رسول کارکاکہناتھاکہ سوپور کے لوگوںکوصاف وشفاف ماحول فراہم کرنااُن کی اولین ترجیح ہوگی جبکہ اُن کی کوشش رہے گی کہ یہاں کے سبھی21میونسپل وارڈوں میں رہنے والے لوگوں کوصاف ماحول میسرہو ۔نومنتخب چیئرپرسن مسرت رسول کار نے کہاکہ ہم سب کی یہ کوشش ہوگی کہ سوپور کے عام لوگوں اوریہاں کی تاجربرادری کیساتھ ساتھ مختلف کاموں کیلئے سوپور آنے والے لوگوں کوبہتراورتسلی بخش شہری سہولیات بہم ہوں تاکہ لوگ کسی بھی طرح کی ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہ سکیں ۔مسرت رسول کارکاکہناتھاکہ اُن کی توجہ اسبات پرمرکوز رہے گی کہ تمام کونسلروں اورمیونسپل کونسل سوپور کے افسروں وملازمین کیساتھ ملکر تاریخی اہمیت کے حامل سوپور قصبہ میں رہنے والے سبھی لوگوں کوصاف ستھر اماحول اورگردونواح ملے تاکہ لوگوں کسی بھی نوعیت کی ماحولیاتی آلودگی کے شکار نہ ہوں ۔ساتھ میونسپل کونسل سوپورکی نومنتخب چیئرپرسن کاکہناتھاکہ سوپورمیں تعمیروترقی کے عمل میں ایک نئی جہت لانااُن کی اہم ترین ترجیح رہے گی ۔