میرے6 بچوںکی مالی معاونت کریں ،پیلٹ لگنے سے نابیناہوئے شہری کی اپیل

سری نگر//2016کی گرمائی ایجی ٹیشن کے دوران آنکھوں میں پیلٹ فائر لگنے سے بینائی سے محروم ضلع کپوارہ کے ایک شہری نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اُسکے 6بچوںکیلئے مالی معاونت کرنے کی اپیل کی۔جے کے این ایس کے مطابق محمدشعبان ملہ ساکنہ گنڈمون کپوارہ نے سوموارکوپریس کالونی میں اپنے چھ بچوں کے ہمراہ نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ 2016کی ایجی ٹیشن کے دوران کرالہ پورہ کپوارہ میں اُسکی آنکھیں پیلٹ فائر لگنے سے چھلنی ہوگئیں ۔اُس نے بتایاکہ اُس نے سال2017میں آنکھوں کاآپریشن کرایا لیکن وہ دونوںآنکھوںکی بینائی کھوبیٹھا ۔محمدشعبان کاکہناتھاکہ بینائی سے محروم ہونے کے بعدمیں بے بس ولاچار ہوگیا لیکن اسکے باوجودمیں اپنے بیوی بچوں کی کفالت کرنے کی کوشش کررہاہوں ۔پیلٹ لگنے سے اندھے پن کاشکارہوئے کپوارہ کے اس مجبور شہری نے بتایاکہ اب میرے لئے یہ ممکن نہیں کہ میں اپنے اہل وعیال کی ضروریات کوپورا کرسکوں ،اسلئے میں آپ لوگوں کی وساطت سے لوگوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ میرے بچوں کی مالی معاونت کریں ۔محمد شعبان نے مزیدکہاکہ میرے بچے جینا چاہتے ہیں ، اوردوسرے بچوںکی ہی پڑھنا چاہتے ہیں ،لیکن میں ان کی روزمرہ ضروریات اورانکے تعلیمی اخراجات کوپورا نہیں کرپارہاہوں ۔اسلئے میں صاحب ثروت اورانسان دوست لوگوںسے اپیل کرنے آیاہوں کہ وہ میرے ان بچوں کی مالی معاونت کریں تاکہ یہ بھی دوسرے بچوں کی طرح جی سکیں اورتعلیم حاصل کرکے اچھے شہری بن سکیں ۔ساتھ ہی بینائی سے محروم اس مجبور باپ نے کہاکہ عیدالاضحی آرہی ہے اورمیرے بچے مجھ سے سوال کرتے ہیں لیکن میں کچھ نہیں کرپارہاہوں ،کیونکہ میرے پاس ان کے کسی سوال کاجواب نہیں ۔محمدشعبان نے مالی معاونت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جوکوئی میرے بچوںکی مدد کرنا چاہتاہو،وہ اللہ کی خوشنودی کیلئے میرے بینک اکائونٹ 0488040800600251تحت IFSCکوڈ JAKA0TRHGAMمیں عطیہ کی رقم جمع کراسکتے ہیں ۔