Pakistan has increased the number of mobile towers in Pakistan-administered Kashmir to help militants

میرگنڈ ڈورو اننت ناگ میں موبائل نیٹ ورک کی شدید خرابی، تعلیم اور روزگار متاثر

سرینگر /وی او آئی//ڈورو شاہ آباد کے خوبصورت اور پْرامن گاؤں میرگنڈ ان دنوں شدید موبائل نیٹ ورک خرابی کا شکار ہے۔ ملک کی بڑی موبائل کمپنیوں جیو (Jio) اور ایئرٹیل (Airtel) کی سروسز یہاں بری طرح متاثر ہیں، جس کی وجہ سے مقامی باشندے بالخصوص طلباء￿ ، اساتذہ، فری لانسرز اور کاروباری افراد سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔گنڈ ڈورو شاہ آباد میں نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے، بلکہ فون کالز بھی بار بار منقطع ہو جاتی ہیں، اور آواز بھی صاف سنائی نہیں دیتی۔ اس صورتحال نے نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ روزمرہ کی زندگی، کاروباری لین دین اور عام رابطے بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ذاکر حسین ملک نے وی او آئی نمائندہ بٹ شفع سے بات کرتے ہوئے کہا نیٹ ورک کی کمزوری کے باعث نہ ہم آن لائن لیکچرز میں شریک ہو سکتے ہیں، نہ میٹنگز یا آن لائن کلاسز ممکن ہو پاتی ہیں۔مقامی عوام نے ہمارے نمسئندے بٹ شفع کو بتایا کہ طلباء￿ ، اساتذہ اور وہ افراد جو آن لائن روزگار پر انحصار کرتے ہیں، اس بحران سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مقامی والدین کا کہنا ہے کہ بچے بارش اور سردی میں بھی گھر سے دور جا کر سگنل تلاش کرتے ہیں۔بعض اوقات ایک میسج یا کال کرنے کے لیے لوگوں کو ایک کلومیٹر تک پیدل جانا پڑتا ہے۔تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جو بچوں کے مستقبل پر خطرناک اثر ڈال رہی ہے۔کاروباری طبقہ اور دیگر پیشہ ور افراد رابطے کے فقدان کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔مقامی مطالبات مقامی آبادی اور سماجی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ جیو اور ایئرٹیل فوری طور پر میرگنڈ ڈورو شاہ آباد کے نیٹ ورک کا زمینی جائزہ لیں۔موبائل ٹاورز کی تکنیکی خرابیاں فوری طور پر دور کی جائیں۔انٹرنیٹ اور کال سروس کو مؤثر اور قابلِ اعتماد بنایا جائے تاکہ تعلیم، روزگار اور روزمرہ زندگی کا تسلسل برقرار رہ سکے۔عوام نے جموں و کشمیر حکومت اور ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی آف انڈیا سے پْرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے میں فوری مداخلت کی جائے۔ یہ صرف ایک تکنیکی مسئلہ نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق، تعلیم اور معیشت سے جڑا ہوا مسئلہ ہے۔ دیہی علاقوں کو ڈیجیٹل ترقی سے محروم رکھنا ڈیجیٹل انڈیا جیسے قومی وڑن کے منافی ہے۔